Advertisement

داعش کا گھات لگاکر شامی فوج کی بس پر حملہ، 26 اہلکار جاں بحق

داعش کا گھات لگاکر شامی فوج کی بس پر حملہ، 26 اہلکار جاں بحق

داعش کا گھات لگاکر شامی فوج کی بس پر حملہ، 26 اہلکار جاں بحق

بیروت: داعش نے گھات لگا کر شامی فوج کی بس پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 26 اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق داعش نے گھات لگا کر شامی فوج کی بس پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 26 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شام کے صوبے دیر الزور کی معروف شاہراہ سے شامی فوجیوں کی بس گزر رہی تھی جسے داعش جنگجوؤں نے گھیرلیا اور اندھا دھند فائرنگ کردی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شامی فوج کو گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا تھا جب کہ حملہ اتنا اچانک تھا کہ کسی کو سنبھلنے کا موقع تک نہیں ملا۔

شامی فوج کی بس گولیوں سے چھلنی ہوگئی جس میں 26 اہلکار جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ داعش نے 2019 سے شام میں اپنے آخری علاقے کو کھونے کے باوجود بھی وسیع صحرا میں اپنے ٹھکانے بنائے رکھے ہیں، جہاں سے انہوں نے گھات لگاکر حملہ کیا ہے۔

Advertisement

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شام کی حکومتی افواج اور ان کے اتحادی ایران نواز مسلح گروپس علاقے میں تعینات ہیں جو جمعہ کی صبح سے ہائی الرٹ تھے۔

Advertisement

جنگ کو مانیٹر کرنے والے رامی عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ داعش نے حال ہی میں اپنے مہلک فوجی حملوں میں اضافہ کیا ہے جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ ہلاکتیں کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کرکے جہادی یہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ داعش ’’اپنے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے باوجود بھی اب بھی فعال اور طاقتور ہے‘‘۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے داعش نے اپنے رہنما ابوالحسین الحسینی القرشی کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا جو شام کے شمال جھڑپوں میں مارا گیا تھا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/08/464532/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/08/464532/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version