Advertisement

لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں 5 افراد شہید

لبنان

لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں 5 افراد شہید

لبنان میں  اسرائیلی فضائی حملے میں 5 افراد شہید ہوگئے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق لبنان اسرائیل سرحد پر حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔

حزب اللہ نے اسرائیلی نگرانی کے آلات اور انفینٹری پوزیشنز  کو نشانہ بنایا۔

جوابی کارروائی میں اسرائیل نے رہائشی علاقے پر  فضائی حملہ   کیا جس میں 5 افراد شہید ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں میں حزب اللہ کے رہنما کا بیٹا بھی شامل ہے۔

Advertisement

لبنانی فوجی ذرائع نے بتایا کہ اکتوبر کے اوائل میں اسرائیل کے ساتھ سرحدی جھڑپوں کے آغاز کے بعد سے اب تک لبنان میں کل 115 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسرائیل نے  گزشتہ روز جنوبی لبنان کے 28 قصبوں اور دیہاتوں کے مضافات کو نشانہ بنانے کے لیے بھاری توپ خانے استعمال کرتے ہوئے اپنے حملوں میں اضافہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ بدھ کے روز اسرائیلی ڈرونز اور جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان میں 6 مکانات کو تباہ  کیا اور 20 کو نقصان پہنچایا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/11/919397/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/world/2023/11/919397/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 50 تک جاپہنچی
اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ کا پہلا بین الاقوامی رکن ہلاک
مودی نے لوک سبھا انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے
بھارت میں مٹی کے طوفان، بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک
غزہ جنگ کے اثرات، 10 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کرلی
اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملے تیز کر دئیے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version