Advertisement

ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کو پہلے سے زیادہ طاقتور بنانے کے لیے پرعزم

کسی ملک کوامریکی معیشت کونقصان پہنچانےنہیں دیں گے، ڈونلڈٹرمپ

کسی ملک کوامریکی معیشت کونقصان پہنچانےنہیں دیں گے، ڈونلڈٹرمپ

واشنگٹن: صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کو پہلے سے زیادہ طاقتور بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل پریئر بریک فاسٹ سے خطاب میں کہا کہ ہمیں دنیا کے سامنے مضبوطی کے ساتھ کھڑے رہنا ہوگا، امریکا کو پہلے سے زیادہ طاقتور بنائیں گے۔ امریکا کا سنہری دور شروع ہوگیا ہے اور ہم امریکا کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ آزادی اظہار رائے کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے، امریکا ہمیشہ ایک قوم بن کر رہے گا۔ اگلے سال امریکا کے قیام کے 250 سال پورے ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل گارڈن آف امریکن ہیروز بنانے کا ایگزیکٹو آرڈر دے دیا جب کہ ہمارے پاس ناقابل یقین ورثہ ہے اور ہم اپنے ہیروز کو عزت دینے جارہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں کہ ریگن ایئرپورٹ پر گزشتہ دنوں ایک المناک حادثہ ہوا جب کہ حادثے میں کافی غلطیاں شامل تھیں جو نہیں ہونی چاہیے تھیں۔ کورونا کے دوران لوگ چرچ نہیں جاسکے اور لوگوں نے انٹرنیٹ کا رخ کیا۔

Advertisement

انہوں نے واضح کیا کہ پہلی ترجیح امریکا ہے اور اپنے ملک کو مضبوط اور طاقتور بنانا ہے، ایئر ٹریفک کنٹرول کے لئے نیا کمپیوٹرائزڈ نظام لائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی صحت پر بحران کے سائے، ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ نصف کر دی
اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی سے 91 افراد کو بچا لیا گیا، دو کی لاشیں برآمد
 دنیا کی بڑی ایپس اور ویب سائٹس متاثر، ایمیزون ویب سروسز میں بڑی تکنیکی خرابی
اسرائیلی جارحیت جنگ بندی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، حماس کا انتباہ
فرانس کے لوور میوزیم میں بڑی چوری، نایاب شاہی زیورات صرف سات منٹ میں غائب
ہانگ کانگ؛ کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا، 2 افراد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version