Advertisement

قطر اور مصر کی ثالثی میں بڑا معاہدہ، حماس نے امریکی نژاد اسرائیلی فوجی رہا کر دیا

ایدان الیگزینڈر کو 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے دوران یرغمال بنا لیا گیا تھا

حماس نے امریکی نژاد اسرائیلی فوجی ایدان الیگزینڈر کو رہا کر دیا ہے، جس کی رہائی کے بعد اسے خان یونس میں عالمی ریڈ کراس کی ٹیم کے حوالے کیا گیا۔

 ایدان الیگزینڈر کو 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے دوران یرغمال بنا لیا گیا تھا، اور اس کی رہائی پر گزشتہ روز حماس نے آمادگی ظاہر کی تھی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایدان کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے اسے نیک نیتی سے اٹھایا گیا قدم قرار دیا ہے اور کہا کہ یہ کامیابی قطر اور مصر کے ثالثوں کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

مزید پڑھیں: حماس کی غزہ میں قید تمام اسرائیلیوں کو ایک ساتھ رہا کرنے کی پیشکش

انہوں نے مزید کہا کہ اس جنگ کو ختم کیا جانا چاہیے اور تمام زندہ یرغمالیوں کو ان کے پیاروں کے حوالے کیا جانا چاہیے۔

Advertisement

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، حماس اور امریکا کے درمیان جنگ بندی پر مذاکرات ہوئے، جس کے بعد حماس نے غزہ میں یرغمال بنائے گئے امریکی شہری کی رہائی پر آمادگی ظاہر کی۔

حماس کے رہنما ڈاکٹر خلیل الحیہ نے کہا کہ ان کی تنظیم نے امریکی قیدی کی رہائی پر آمادگی ظاہر کی ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ امدادی گزرگاہوں کو کھولنے کی حمایت بھی کی ہے۔

اسرائیل نے حماس اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، اور اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ان مذاکرات کے نتائج پر نظر رکھی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سوٹ بوٹ میں ننھا فلسطینی زہران ممدانی ، ویڈیو وائرل
امریکا نے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا
غزہ میں اسرائیلی فورسز کی خلاف ورزیاں جاری
فلسطینیوں کی نسل کشی پر ترکیہ میں نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری
دواجی کون ؟ ممدانی سے پہلی ملاقات، محبت ، شادی کب کیسے اور کہاں ہوئی ؟
امریکا کیلیے خطرے کی گھنٹی، چین نے دنیا کا جدید ترین طیارہ بردار جہاز سمندر میں اتار دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version