Advertisement

بھارت کا مقبوضہ کشمیر کے رہائشیوں کو بےدخل کرنے کا منصوبہ بےنقاب

بھارت کا مقبوضہ کشمیر کے رہائشیوں کو بےدخل کرنے کا منصوبہ بےنقاب

بھارت کا مقبوضہ کشمیر کے رہائشیوں کو بےدخل کرنے کا منصوبہ بےنقاب

پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بھارت کا مقبوضہ کشمیر کے رہائشیوں کو بےدخل کرنے کا منصوبہ بےنقاب ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت مقبوضہ جموں کشمیر کے رہائشیوں کو زبردستی پاکستان بےدخل کرنے لگا، کشمیری پولیس اہلکار کی ویڈیو نے بھارتی منصوبہ بےنقاب کردیا، مقبوضہ کشمیر کی پولیس میں خدمات انجام دینے والے کشمیری پولیس اہلکار کا احتجاج جاری ہے۔

کشمیری پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ میں گزشتہ 27 سال سے جموں و کشمیر پولیس میں خدمات انجام دے رہا ہوں، ہائیکورٹ کے واضح احکامات ہیں کہ ہمیں جموں وکشمیر سے باہر نہیں بھیجا جائےگا۔

اہلکار نے بتایا کہ پولیس کے اعلیٰ حکام بھارتی ہائیکورٹ کا فیصلہ تسلیم نہیں کررہے، ہمیں زبردستی جموں وکشمیر سے بے دخل کیا جا رہا ہے۔

کشمیری پولیس اہلکار نے مزید کہا کہ میں آئی جی صاحب سے گزارش کرتا ہوں کہ ہماری بےدخلی کی کارروائی نہ کی جائے، میں نے ہرفورم پر اپنا مطالبہ پیش کیا مگر کوئی بھی شنوائی نہ ہوسکی، بھارتی پاسپورٹ ہونے کے باوجود یہاں سے بےدخلی پر کیوں مجبور کیا جارہا ہے۔

کشمیری پولیس اہلکار کی اہلیہ کے بیان کے مطابق ہمارا پاکستان میں کوئی رشتہ دار نہیں ہے، ہمیں کیوں بے دخل کیا جا رہا ہے؟ ہم یہاں27 سال سے رہائش پذیر ہیں۔

Advertisement

اس حوالے سے دفاعی ماہرین نے کہا کہ مودی سرکار سوچے سمجھے منصبوبے کے تحت کشمیریوں کو بربریت کا نشانہ بنارہی ہے، انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر میں جاری سنگین انسانی جرائم کا نوٹس لینا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
Next Article
Exit mobile version