Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹک ٹاک اور ٹوئٹر استعمال کرنے والوں کو حد میں رہنا چائیے

Now Reading:

ٹک ٹاک اور ٹوئٹر استعمال کرنے والوں کو حد میں رہنا چائیے
ٹک ٹاک

ٹک ٹاک اور ٹوئٹر استعمال کرنے والوں کو حد میں رہنا چائیے۔

تفصیالت کے مطابق شیخ رشید نے ٹک ٹاک اور ٹوئٹر پر ممکنہ پابندی سے متعلق خبروں کی تردید کردی انہوں نے کہا کہ کابینہ میں ٹک ٹاک اور ٹوئٹر پر پابندی کامعاملہ زیر غور نہیں آیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ٹک ٹاک اور ٹوئٹراستعمال کرنے والوں کوحدود میں رہنا چاہیے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ٹک ٹاک اور ٹوئٹر کو لوگوں کی پگڑیاں اچھالنےکیلئے استعمال نہیں کرناچاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی کابینہ میں ان سوشل ویب سائٹس پر کسی قسم کی پابندی لگانے کا معاملہ زیر بحث نہیں آیا۔

Advertisement

گزشتہ روز قبل شیخ رشید نے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ سے فون پر بات کرنے کے معاملے پر اپنا مؤقف جاری کر دیا تھا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ سے فون پر بات چیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر فون پر بات کر لی تو کیا ہوا؟کوئی غلط بات نہیں کی ہے۔

 شیخ رشید میرے بہنوئی ہیں،حریم شاہ کا یوٹرن

شیخ رشید نے اپنے نکاح سے متعلق حریم شاہ کے دعووں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے کوئی نکاح نہیں کیا اور نہ ہی متعہ کیا ہے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ مجھے تو متعہ کا مطلب ہی نہیں پتہ یہ ہوتا کیا ہے اور جو کر رہے ہیں کرتے رہیں مجھے فرق نہیں پڑتا۔

واضح  رہے کہ چند روز قبل ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید شادی شدہ ہیں۔

Advertisement

 اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ویڈیو میں حریم شاہ نے بتایا کہ ’شیخ رشید نے نکاح کیا ہوا ہے، لڑکی کہہ رہی ہے کہ میں تمہاری دوست ہوں اور میں تمہاری وجہ سے شیخ رشید سے ملی تھی۔

https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1212640631392210945

ایک سوال کے جواب میں حریم شاہ کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نکاح والی لڑکی کو جانتے ہیں، باقی باتیں شیخ رشید ہی بتاسکتے ہیں، میں ان سب چیزوں کی گواہ ہوں۔

حریم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ شیخ رشید نے لڑکی کو لاہور میں گھر اور گاڑی لے کر دی ہے۔

 گزشتہ دنوں حریم شاہ کی جانب سے کی جانے والی حرکتوں کے حوالے سے ان کے والد کا دکھ اور افسوس سے بھرا بیان بھی سامنے آیا تھا۔

https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1212698473063211010

Advertisement

حریم شاہ  کے والد نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ میرے دوستوں اور رشتہ داروں سے سامنا کرنا بہت مشکل ہورہا ہے اور میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ ان سے معذرت کرسکوں۔

ان کے والد نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی کسی کے ساتھ برا نہیں کیا مگر پتا نہیں مجھے کس بات کی سزا ملی ہے۔

Advertisement

حریم کے والد نے کہا تھا کہ اپنی بیٹی کی حرکتوں کی وجہ سے بہت شرمندہ  ہوں۔

 واضح رہے کہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی شیخ رشید سمیت متعدد سیاست دانوں، کھلاڑیوں اور اعلیٰ شخصیات کے ساتھ ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی عبدالقوی ایک بار پھر سرخیوں میں؛ سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار
ودیا بالن کا خود سے متعلق حیران کُن انکشاف
عاصم اظہر نے تمام انسٹا پوسٹس ڈیلیٹ کیوں کی؟
سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل لڑکی ڈھونڈ لی
اداکارہ ایمن خان کو بھی یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
معروف اداکارہ نے خودکشی کرلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر