
فافن سروےکےمطابق کوروناوائرس کےباعث ملک میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے 26 فیصدخواتین ملازمت سےفارغ ہوئیں۔
فری اینڈفیئرالیکشن نیٹ ورک (فافن )سروےکےمطابق 14 فیصدخواتین کومستقل طورپرنکال دیا گیاہےجبکہ باقی خواتین ملازمین کوعارضی طورپرمعطل کردیاگیاہے ۔
سروےکےمطابق جن خواتین ملازمین کونکالا گیا ان میں فیکٹری ورکرز،سیلز پرسنز، نجی اسکولز،اسپتالوں اوردیگرتجارتی اداروں میں کام کرنےوالی خواتین شامل ہیں۔
سروےکےمطابق ملازمت سےفارغ 15 فیصد خواتین کاتعلق سندھ سےجبکہ 3 فیصد خواتین کا تعلق بلوچستان سےہے۔
سروے رپورٹ میں مزید بتایاگیاکہ برطرف کارکنان کی اکثریت واجبات کی منظوری کی منتظر تھیں جبکہ 28 فیصد خواتین وفاقی حکومت کے احساس پروگرام میں امداد کیلئےدرخواست دےچکی ہیں۔
واضح رہے کہ ملک میں کوروناوائرس کاپھیلاؤروکنےکیلئےلاک ڈاؤن جاری ہےجس کے باعث معاشی سرگرمیاں ماندپڑگئی ہیں جبکہ سب سےزیادہ اثرمزدورطبقےپرپڑاہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News