Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی سی بی کا عمر گل کو زبردست خراج تحسین

Now Reading:

پی سی بی کا عمر گل کو زبردست خراج تحسین

پاکستان کے عظیم فاسٹ بالر ز کی فہرست میں شامل عمر گل کی  ریٹائرمنٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے عمر گل کی ریٹائرمنٹ کے لمحات کی ویڈیو اس کیپشن کے ساتھ شیئر  کی گئی کہ ’ زندگی میں ہر اچھی چیز کو ایک دن ختم ہوجانا ہے‘۔

Advertisement

اپنی خطرناک ان سوئنگنگ یارکرز کی بدولت ’گلڈوزر‘ کے نام سے مشہور ہونے والے عمرگل نے پاکستان کے پیس اٹیک  کو ایسے وقت میں کئی سال تک تن تنہا سنبھالے رکھا  جب دیگر نامورفاسٹ بالرز  یا تو انجریز  کا شکار تھے یا بعض وجوہات کی بناء پر ٹیم سے باہر تھے۔

پی سی بی نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں عمر گل کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ 20 سال پر محیط کیریئر میں عمر گل نے 987 وکٹس اپنے نام کیں۔

عمر گل کولگاتار دو مرتبہ  2007 اور 2009 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

2009 میں عمر گل کی شاندار بالنگ کی بدولت پاکستان ٹیم  نے ایونٹ میں فتح حاصل کی تھی۔

2009 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں عمر گل نے گروپ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف محض 6 رنز دے 5 وکٹیں حاصل کی تھیں جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ(موجودہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی) کا اب تک کا بہترین بالنگ فیگر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے راؤنڈ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کے اسکلز کیمپ کا انعقاد
ٹیم رینکنگ؛ ٹیسٹ میں آسٹریلیا، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کا پہلا نمبر
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
بڑا استعفیٰ آگیا
اسامہ میر کو ڈراپ کرنے اور حسن علی کو دوبارہ ٹیم میں شامل کرنے کی وجہ سامنے آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر