Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین میں خاتون نے 11سالہ بچی کو اغوا کرلیا، وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

Now Reading:

چین میں خاتون نے 11سالہ بچی کو اغوا کرلیا، وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
چین میں خاتون نے 11سالہ بچی کو اغوا کرلیا، وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

چین میں خاتون نے 11سالہ بچی کو اغوا کرلیا، وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

ایک چینی خاتون کو حال ہی میں ایک 11 سالہ لڑکی کو اغوا کرنے کے جرم میں قید کی سزا سنائی گئی ہے تاہم اس اغوا کی وجہ جان آپ حیران رہ جائیں گے۔

 یانگ نامی خاتون نے اپنے 27 سالہ بیٹے کے لیے ایک 11 سالہ لڑی کو اغوا کیا تاکہ وہ اس کی پرورش کر کے اپنے بیٹے کے لیے مستقبل میں ایک بہترین بیوی بناسکے۔

واضح رہے کہ یانگ نامی اس خاتون کی ملاقات 13 فروری 2023 میں چین کے جنوب مغربی صوبے گوئژو کے شہر لیوپانشوئی کے ایک گاؤں میں ایک نابالغ لڑکی سے ہوئی جسے اس نے دیکھتے ہی اپنے بیٹے کے لیے پسند کرلیا۔ اس یقین کے ساتھ کہ وہ اپنے بڑے بیٹے کے لیے اسے ایک بہترین دلہن بنائے گی۔

یانگ نے اس لڑکی کے والدین سے پوچھا کہ کیا وہ اسے اپنے ساتھ صوبہ یونان کے کوجنگ شہر لے جانے کی اجازت دیں گے تاہم لڑکی کے والد نے انکار کر دیا۔

یانگ نے لڑکی کے والد کے انکار کرنے پر اپنے 27 برس کے بیٹے کے ساتھ مل کر ایک پلان تیار کیا اور وہ 14 فروری کو اس وقت لڑکی کے گھر کے قریب پہنچ کر اس کے اکیلا ہونے کا انتظار کرنے لگے جیسے ہی انہوں نے دیکھا کہ بچی گھر میں اکیلی ہے انہوں نے فوراً ہی اسے اغوا کر لیااور اسے اپنے ساتھ لے گئے۔

Advertisement

اس 11 سالہ لڑکی کو اغوا کرنے اور اسے یونان میں اپنے گھر لے جانے کے صرف چھ دن بعد ہی یانگ کو گرفتار کر لیا گیا، اور اس کے بیٹے نے چار دن بعد خود کو قانون کے حوالے کردیا۔ 15 دسمبر کو، اس ماں اور بیٹے پر فرد جرم عائد ہونے پر یانگ کو دو سال اور اس کے بیٹے کو سات ماہ کی قید کی سزا سنائی گئی۔ اگرچہ انہوں نے عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی، تاہم کورٹ نے گزشتہ ماہ دی جانے والی ابتدائی سزا کو برقرار رکھا۔

اس کیس اور عدالت کی طرف سے دی گئی سزا کے بعد چینی سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے خاصا غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے، اس میں اکثریت نے دعویٰ کیا کہ ماں اور بیٹا اس جرم سے کافی آسانی سے باہر آگئے ہیں۔

جبکہ ایک صارف نے لکھا مجھے سمجھ نہیں آتی کہ بچوں کے اسمگلروں کے لیے سزائیں اب بھی اتنی نرم کیوں رکھی گئی ہے۔ اور یہی جرائم کے جاری رہنے کی وجہ ہے۔

سات مہینے؟ ناقابل یقین، کیا اب بچوں کی سمگلنگ کی قیمت اتنی کم ہو گئی ہے؟ یہ عملاً جرم کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے، ایک اور مشتعل صارف نے تبصرہ کیا۔

اگرچہ کچھ لوگوں نے اغوا شدہ لڑکی اور اس کے ساتھی کے درمیان عمر کے فرق پر بھی تبصرہ کیا، تاہم واضح رہے کہ اس اغوا کی بنیادی وجہ  ایک قدیم چینی روایت ہے جس کے تحت نوعمر لڑکیوں کو دوسرے خاندان کے لوگ اپنے گھر لے جاتے ہیں اور ان کی پرورش کرتے ہیں تاکہ وہ انہیں اپنے بیٹوں کے لیے مستقبل کی دلہن کے طور پر تیار کر سکیں۔تاہم اس قدیم چینی روایت پر 1950 میں پابندی لگائی گئی تھی، لیکن مبینہ طور پر یہ روایت اب بھی دیہی علاقوں میں جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ناخنوں کو نظر انداز مت کیجئے، یہ سرطان کا پتا بھی دے سکتے ہیں
اعضاء کی پیوند کاری سے مریضوں کی شخصیت میں نمایاں تبدیلی کا انکشاف
بچوں کے کان کتنی عمر میں چھدوانا چاہئے؟
یہ عام سی وجہ ضرورت سے زیادہ کھانا کھانے کا سبب بنتی ہے
مائیکروسافٹ کا اپنے سرفیس ایونٹ میں اہم پروڈکٹس پیش کرنے کا اعلان
گوگل اور ہارورڈ نے انسانی دماغ کا انتہائی مفصل تھری ڈی نقشہ تیار کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر