Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

یسین ملک کو کچھ ہوا تو پورے ایشیا کے لیے مسئلہ بنے گا، مشعال ملک

Now Reading:

یسین ملک کو کچھ ہوا تو پورے ایشیا کے لیے مسئلہ بنے گا، مشعال ملک
مشعال ملک

یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یسین ملک جیسے لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں اگر انھیں کچھ ہوا تو پورے ایشیا کے لیے مسئلہ بنے گا۔

تفصیلات کے مطابق یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے پاکستان بار کونسل کے رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بار کونسل کے عہدیداروں کا شکریہ اداکرتی ہوں۔

یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ ہماری تحریک کو ناکام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ پوری قوم کے خلاف جینوسائیڈ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

مشعال ملک نے یہ بھی کہا کہ یسین ملک کے خلاف ہندوستان نے پرانا کیس کھول دیا ہے، انھیں تہاڑ جیل میں رکھا گیا ہے جبکہ  یہ وہی تہاڑ جیل ہے جہاں پہلے بھی کشمیریوں کو رکھا گیا تھا اور ہمیں خدشہ ہے کہ یسین ملک کو کہیں سزا نہ دی جائے۔

یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ہندوستان یو این کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، یہ قانون کا مسئلہ ہے وکلاء ہمارا ساتھ دیں اس ہر دفتر خارجہ کو بھی دیکھنا ہو گا۔

Advertisement

مشعال ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے، ہم ہر لیگل فورم پر یاسین ملک کی رہائی اور کشمیری عوام کی مدد کریں گے جبکہ انٹر نیشنل لیگل فورم پر یاسین ملک کی رہائی کے لیے مشترکہ کوشش کریں گے۔

یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بار کونسل سے اپیل کرتی ہوں کہ میرے شوہر کی حفاظت کے لیے اقدامات کئے جائیں جبکہ ہمارا بھرپور تعاون ساتھ رہیگا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نگران حکومت سے گندم امپورٹ کرنے کی تحقیقات ہونی چاہیے، خورشید شاہ
اسلام آباد ہائی کورٹ سے پرویز الہٰی کو بڑا ریلیف مل گیا
وزیر اعلیٰ پنجاب کا پاکستان آنے والے سعودی تجارتی وفد کا خیر مقدم
کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
محکمہ موسمیات نے مون سون سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی
ایس ای سی پی سے پی آئی اے کی ری اسٹرکچنگ اسکیم منظور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر