Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کسی بھی قسم کے خطرہ اور مہم جوئی کے خلاف تیار ہیں،  ترجمان دفتر خارجہ

Now Reading:

کسی بھی قسم کے خطرہ اور مہم جوئی کے خلاف تیار ہیں،  ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ شیخ نے کہا ہے حکومت,  مسلح افواج اور پاکستانی عوام کسی بھی قسم کے خطرہ اور مہم جوئی کے خلاف تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 27 فروری کی مناسبت سے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ شیخ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پوری قوم فخر سے بھارت کی غیر ذمہ دارانہ مہم جوئی کے مقابلے میں پاکستان کے منہ توڑ جواب کو یاد کر رہی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ 26 فروری 2019 کو بھارت نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہویے پاکستان کی حدود میں ہوائی حملے کیے تھے اور یہ حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی براہ راست خلاف ورزی تھے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی سازش پر پاکستان کی دلیر مسلح افواج نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہویے پیشہ ورانہ صلاحیت کی مثال قائم کی اور 27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ نے دو بھارتی طیارے مار گرائے اور ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار کیا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پوری دنیا نے دیکھا کہ پاکستان نے ایک مرتبہ پھر اپنی علاقائی سالمیت کا تحفظ کیا، بھرپور جوش و جذبے اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ حکومت,  مسلح افواج اور پاکستانی عوام پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے آہنی ارادے سے کام لیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعلٰی بلوچستان نے یوم مزدور عوام کے درمیان گزارا، شہریوں کے مسائل سنے
وفاقی وزیر بحری امور نے خوشخبری سنادی
جمہوریت اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے، بلاول بھٹو کا کے یو جے کے نو منتخب عہدیداران کے نام تہینتی پیغام
کسان مظاہرین پر تشدد اور گرفتاریاں، جماعت اسلامی سر جوڑ کر بیٹھ گئی
کراچی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر ایم کیو ایم کا صدر مملکت سے تشویش کا اظہار
سندھ میں امن و امان سے متعلق صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر