Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جعلی وزیراعظم سے درخواست کرنے کا سوچنا بھی گناہ ہے، مریم نواز

Now Reading:

جعلی وزیراعظم سے درخواست کرنے کا سوچنا بھی گناہ ہے، مریم نواز
مریم نواز

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جعلی وزیراعظم سے کسی قسم کی درخواست کرنے کا سوچنا بھی گناہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نےسماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں بیرون ملک جانے کی خبروں کو ‏مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں علاج کے لئے کہیں نہیں جارہی۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر نے کہا کہ اپنی ECL اور اپنی اجازت اپنے پاس ہی رکھیں بلکہ محفوظ رکھیں کیونکہ بہت جلد آپ کو خود اس کی ضرورت پڑنے والی ہے اور آپ کے تو جرائم بھی اصل ہیں۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ ریاستِ مدینہ کے دعویداروں کو شاید یہ بھول گئے ہیں کہ یہ اگر اصل میں ریاستِ مدینہ ہوتی تو تم اپنے عبرت ناک انجام کو پہنچ چکے ہوتے۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر  کا کہنا تھا کہ آٹا چوری ، چینی چوری ، گیس چوری ، ووٹ چوری ، عوام پر مہنگائی کے طوفان کو ، اپنی نا اہلی اور نا لائقی کو تم جہاد کہتے ہو؟ صبح اُٹھ کر تم عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے جاتے ہو جبکہ تم غریب کے منہ سے روٹی اور بیمار سے دوائی چھیننے جاتے ہو۔

مریم نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ تم لوگوں کی بجلی اور گیس کے بلوں سے کمر توڑنے جاتے ہو ،تم مظلوموں پر ظلم کرنے جاتے ہو جبکہ تم لوگوں کو دن دھاڑے اغوا کرانے جاتے ہو اور اسے تم جہاد کہتے ہو؟

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ذرا باہر نکلو اپنے بنی گالا کے ۳۰۰ کنال کے محل سے اور دیکھو لوگ تمہیں کیسے جھولیاں اُٹھا اُٹھا کر بد دُعائیں دے رہے ہیں  جبکہ تم پر تو 22 کڑوڑ لوگوں کو جیتے جی مار دینے اور اسکو جہاد کا نام دینے پر فتویٰ لگنا چائیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں دہشتگردی کابڑامنصوبہ ناکام، را کے 2 انتہائی خطرناک ملزمان گرفتار
سعودی عرب سرمایہ کاری کی صورت میں پاکستان کے ساتھ ہم قدم ہے، وزیراعظم
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کا ایجنڈا جاری
وزیراعظم سے اٹلی کی سفیر میریلینا ارملین کی ملاقات
بانی پی ٹی آئی کااحتساب عدالت کےفیصلےکیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ سےرجوع
مخصوص نشستیں نہ ملنے کے کیس میں پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کافیصلہ معطل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر