Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

8 سے 16 مئی کے دوران تمام کاروبار بند ، این سی او سی کا اہم فیصلہ

Now Reading:

8 سے 16 مئی کے دوران تمام کاروبار بند ، این سی او سی کا اہم فیصلہ
این سی او سی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے8 سے 16 مئی کے دوران تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں 8 سے 16 مئی کے دوران ایس او پیز کی مانیٹرنگ کے لئے ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ 8 سے 16 مئی کے دوران لوکل اور بیرون ممالک کے سیاحوں کے لئے بھی سیاحت پر مکمل پابندی ہوگی ۔ضلعی سطح پر تشکیل دی گئی مانیٹرنگ ٹیمیں ایس او پیز کے عمل درآمد کو یقینی بنائیں گی۔

ترجمان این سی او سی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پٹرول پمپس، میڈیکل سٹورز، گروسری سٹورز، بیکری اور فوڈ آئٹمز کی دکانوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

 این سی او سی کے مطابق تمام سیاحتی مقامات، ہوٹلز،شاپنگ مالز، پارکس اور ریسٹورنٹ بند رہیں گے جبکہ شمالی علاقہ جات اور سی ویو کی طرف جانے والے تمام ٹریول نوڈز پر بھی پابندی ہوگی۔

Advertisement

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے رہائشیوں کو واپس جانے کی اجازت ہوگی۔

اجلاس میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے خصوصی شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں دہشتگردی کابڑامنصوبہ ناکام، را کے 2 انتہائی خطرناک ملزمان گرفتار
سعودی عرب سرمایہ کاری کی صورت میں پاکستان کے ساتھ ہم قدم ہے، وزیراعظم
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کا ایجنڈا جاری
وزیراعظم سے اٹلی کی سفیر میریلینا ارملین کی ملاقات
بانی پی ٹی آئی کااحتساب عدالت کےفیصلےکیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ سےرجوع
مخصوص نشستیں نہ ملنے کے کیس میں پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کافیصلہ معطل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر