Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سانحہ کارساز کا درد ہمارے سینوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا، سابق وزیر داخلہ

Now Reading:

سانحہ کارساز کا درد ہمارے سینوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا، سابق وزیر داخلہ

سابق وزیرِداخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ سانحہ کارساز کا درد ہمارے سینوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِداخلہ رحمان ملک نے شہدائے کارساز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کارساز کے بہادر شہیدوں اور انکے اہل و عیال کو سلام پیش کرتا ہوں۔

رحمان ملک نے کہا ہے کہ 18 اکتوبر پاکستانی تاریخ کا ایک پر درد و ناقابل فراموش دن ہے، سانحہ کارساز کا درد ہمارے سینوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔

سابق وزیرِداخلہ کا کہنا ہے کہ کارساز میں ساتھیوں کے گرے ہوئے پامال لاشوں کا پرآشوب منظر آج بھی آنکھوں کے سامنے ہے، ظلم، ستم اور گری ہوئی لاشیں محترمہ بینظیر بھٹو شہید و بہادر جیالوں کے حوصلے پست نہیں کر سکا۔

انہوں نے کہا کہ زندگی کو لاحق خطرات، دھمکیاں اور بم دھماکے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو اپنے کارکنوں سے دور نہ کر سکے، زندگی کی آخری لمحے تک محترمہ بینظیر بھٹو اپنے کارکنان کے درمیان رہیں، ملکی سالمیت اور جمہوریت کے استحکام کیلئے پی پی پی کی قربانی بے مثل و بینظیر ہیں۔

Advertisement

رحمان ملک نے کہا کہ دہشتگردی نے پاکستان کو ناقابل تالافی نقصان پہنچایا ہے، آج کے دن ملک و انسانیت کے دشمن طالبان و ظالمان نے پاک سرزمین کو خون میں نہلایا تھا۔

سابق وزیرِ داخلہ رحمان ملک نے مزید کہا کہ شہدائے کے خاندانوں کی ویلفیئر کے لئے ایک ٹرسٹ کا اعلان کیا جائے، ٹرسٹ حکومت سندھ کی ہاؤسنگ اسکیموں سے شہداء کے خاندانوں کو مکانات فراہم کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعلٰی بلوچستان نے یوم مزدور عوام کے درمیان گزارا، شہریوں کے مسائل سنے
وفاقی وزیر بحری امور نے خوشخبری سنادی
جمہوریت اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے، بلاول بھٹو کا کے یو جے کے نو منتخب عہدیداران کے نام تہینتی پیغام
کسان مظاہرین پر تشدد اور گرفتاریاں، جماعت اسلامی سر جوڑ کر بیٹھ گئی
کراچی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر ایم کیو ایم کا صدر مملکت سے تشویش کا اظہار
سندھ میں امن و امان سے متعلق صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر