Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا: مشی گن اسکول فائرنگ واقعہ، ملزم کے مفرور والدین کو حراست میں لے لیا گیا

Now Reading:

امریکا: مشی گن اسکول فائرنگ واقعہ، ملزم کے مفرور والدین کو حراست میں لے لیا گیا

امریکی ریاست مشی گن کے پولیس حکام نے 3 روز قبل پیش آئے اسکول فائرنگ واقعے کے ملزم کے مفرور والدین کو آج صبح حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم والدین جینیفر اور جیمز کرمبلی کو ڈیٹرائٹ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف گزشتہ روز عدالت کے روبرو پیش نہ ہونے پر وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔ امریکی حکام نے ملزمان کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والے کیلیے 10 ہزار ڈالر انعام کا اعلان کیا تھا۔

استغاثہ کی جانب سے ملزمان پر واقعے کی نشاندہی کرنے والے اشارات کو نظرانداز کرنے اور اپنے بیٹے کو گن تک رسائی دینے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ملزم نے واقعے سے قبل ہینڈ گن اور خون کی ڈرائنگ بنائی تھی جس پر’’ہر جگہ خون‘‘ اور ’’ خیالات نہیں رُکیں گے۔۔ میری مدد کیجیے‘‘ لکھا تھا۔

Advertisement

استغاثہ کے مطابق ایک ٹیچر نے ایتھن کو فون پر آن لائن گولیاں تلاش کرتے ہوئے دیکھ کر اسکول انتظامیہ کو مطلع کیا تھا۔ انتظامیہ نے واقعے سے چند گھنٹے پیشتر ملزم کے والدین کو بلا کر اسے گھر لے جانے کو کہا مگر ملزم کے والدین نے ایسا کرنے سے انکار کردیا تھا۔

امریکی ریاست مشی گن میں منگل کے روز اوکسفورڈ ہائی اسکول میں پیش آئے فائرنگ کے واقعے میں 4 طلبا ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔

ریاست مشی گن کے قوانین کے مطابق اسکول فائرنگ واقعات میں ملزم کے ساتھ اس کے والدین کو بھی ملوث سمجھا جاتا ہے۔ اگر ملزم کے والدین پر جرم ثابت ہوگیا تو انہیں 15 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

مشی گن کے گورنر نے اسکول فائرنگ کے اس واقعے کو سال کا اب تک کا سب سے خوفناک واقعہ قرار دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکہ نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی، امریکی میڈیا کا دعویٰ
پونچھ میں بھارتی فضائیہ پر حملے کی کوئی حقیقت نہیں، سابق وزیراعلیٰ نے بھانڈا پھوڑ دیا
موبائل استعمال نہ کرنے کے مشورے پر بہن نے بھائی کو کلہاڑی سے قتل کر دیا
حج سیزن : مکہ مکرمہ میں داخلے کیلئے انٹری پرمٹ لازمی قرار دیدیا گیا
اسرائیل کیخلاف امریکی جامعات میں مظاہرے جاری، 2400 سے زائد طلبہ گرفتار
غزہ جنگ کا مکمل خاتمہ معاہدے میں نہ ہوا تو اتفاق نہیں کرینگے، حماس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر