Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی پولیس کا گٹکا مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن، 3 ملزمان گرفتار

Now Reading:

کراچی پولیس کا گٹکا مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن، 3 ملزمان گرفتار

کراچی میں ابراہیم حیدری پولیس کا گٹکا مافیا اور منشیات فروشوں کےخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے بلوچ آباد اور ابراہیم حیدری گوٹھ سے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 80 کلو سے زائد دیسی تیار کردہ گٹکا، ماوا اور ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم سکندر عرف شوکی ملزم شعیب کی منشیات فروخت کرتا ہے اور خود بھی نشے کا عادی ہے۔

گرفتار گٹکا فروش ملزمان پابندی کے باوجود علاقے میں گٹکا، ماوا فروخت کر رہے تھے، پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال رکشہ بھی تحویل میں لے لیا۔

Advertisement

ضلع ملیر پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سکندر عرف شوکی، محمد رمضان اور امیر احمد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے فرانس کےسفیرکی ملاقات کا اعلامیہ جاری
شیرافضل مروت پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی سے باہر
بلوچستان حکومت میں شامل جماعتوں کے اراکین کی ناراضی برقرار
لاہور اور پشاور کور میں فوجی اعزازات عطا کرنےکی تقریبات
وکلا کےجائز مطالبات کا احترام ہے، معاملہ افہام و تفہیم سے حل کیا جائے، قائدین کااتفاق
9 مئی کو ملکی دفاع  کمزورکرنے کی سازش کی گئی، عطا تارڑ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر