Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دو طرفہ مذاکرات کے لئے بھارت پیچھے ہٹ رہا ہے

Now Reading:

دو طرفہ مذاکرات کے لئے بھارت پیچھے ہٹ رہا ہے

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر پر دو طرفہ مذاکرات کے لیے تیار نہیں، مذاکرات کے لئے پاکستان مخلص ہے جبکہ بھارت پیچھے ہٹ رہا ہے

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بھارتی خلاف ورزیاں تشویشناک ہیں۔

شاہ محمود قریشی امریکاروانہ

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 80 لاکھ کشمیریوں کو 5 اگست 2019ء کے بعد سے لامتناہی کرفیو کا سامنا ہے، عالمی برادری کشمیریوں کو بھارتی جبر سے نجات دلانے کے لئے کردار ادا کریں۔

وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ کشمیر کے مسئلے پر سلامتی کونسل میں 5 ماہ میں دوسری بار بات ہوئی ہے۔

Advertisement

انھوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کسی نئی محاذآرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کے لئے کوششوں سے آگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو دورہ ایران اور سعودی عرب سے بھی آگاہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سی ایم ایچ کوئٹہ آمد، زخمی جوانوں کی عیادت کی
مسئلہ کشمیر کا معاملہ بھی غزہ سے مختلف نہیں، اسحاق ڈار
پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے متعدد منصوبوں کیلئے گرانٹس کی منظوری دیدی
صارفین کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک اور وعدہ پورا کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر