Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کا رویہ غیر زمیدارانہ اور افسوس ناک ہے، شازیہ مری

Now Reading:

عمران خان کا رویہ غیر زمیدارانہ اور افسوس ناک ہے، شازیہ مری
شازیہ مری

وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان کا رویہ غیر زمیدارانہ اور افسوس ناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف ہرزہ سرائی کر کے عمران خان اپنا قد بڑھانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، شہید بھٹو نے بھارت سے ہزاروں مربع میل زمین واپس لی تھی۔

شازیہ مری نے کہا کہ عمران نیازی نفرت پھیلا کر ملک میں انتشار پھیلا رہا ہے، پرامن احتجاج کے بجائے لوگوں کو توڑ پھوڑ کرنے پر اکسایا جا رہا ہے، عمران خان پر حملے کی تمام سیاسی قیادت نے مذمت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران احمد نیازی کی پریس کانفرنس جھوٹ کا تسلسل ہے، عمران حملے میں زخمی تھے انہیں ڈیڑھ سو کلو میٹر دور لے جانے پر سوال تو اٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گولیاں اوپر سے گزر کر ٹانگیں زخمی کرتی ہیں حیرت انگیز بات ہے، لگتا ہے عمران نیازی چاہتے ہی نہیں کہ حادثے کی تحیقیقات ہوں۔

Advertisement

شازیہ مری نے کہا کہ 27 دسمبر 2007 کو پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر آصف علی زرداری نے پاکستان بچایا دوسری طرف عمران بغیر ثبوت کے بدلہ لینے پر اکسا رہا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل عمران خان نے صحت یاب ہونے کے بعد شوکت خانم ہسپتال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک روز پہلے پتا چل گیا تھا مجھے وزیر آباد یا گجرات میں مارنے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پچھلے چھ ماہ کی تفصیل آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، امریکی انڈر سیکریٹری آف اسٹیٹ نے مجھے ہٹانے کی دھمکی دی، اگلے روز پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کی تحریک جمع کرا دی گئی، اراکین پارلیمنٹ کی منڈی لگی ہوئی تھی، اراکین کو خریدنے کیلئے چوری کا پیسہ لگایا گیا پر ہم نے فیصلہ کیا اس آکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم نے وہ کیا جو پہلے کبھی نہیں کیا، 10 اپریل کو جس طرح لوگ سڑکوں پر نکلے میں حیران ہو گیا، ہم نے عدم اعتماد کی ناکامی کیلئے لوگوں کو نہیں خریدا، عدم اعتماد کے بعد لاکھوں لوگ خود احتجاج کرنے کیلئے باہر نکلے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے عوام میں ہی واپس جانا تھا، 25 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کیا جس میں عوام نے بھرپور شرکت کی، ہمارا لانگ مارچ روکنے کیلئے انہوں نے گھروں میں گھس کر تشدد کیا، انہوں نے ہماری حکومت میں 3 لانگ مارچ کئے، کیا ان کے لئے لانگ مارچ جائز اور ہمارے لئے حرام ہے؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی کاروباری وفد کے دورہ پاکستان کیلئے 16 رکنی اسٹیرنگ کمیٹی قائم
گندم بحران سے نمٹنے کے لیے مسلم لیگ (ن) کی قیادت متحرک
معاشی ماہرین نے سعودی تجارتی وفد کی پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دیدیا
پاکستانی زرعی برآمد کنندگان نئی منڈیاں تلاش کریں، رانا تنویر
گورنر پنجاب سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
مریم نواز سے کورین سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر