Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج دنیا بھر میں ٹریفک حادثات سے متاثرہ افراد کی یادکا دن عالمی طور پر منایا جارہا ہے

Now Reading:

آج دنیا بھر میں ٹریفک حادثات سے متاثرہ افراد کی یادکا دن عالمی طور پر منایا جارہا ہے

 

’اس دن کا مقصد ٹریفک حادثات کی وجوہات اور غلطیوں سے سبق سیکھنا ہے جس کے لئے روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں شہریوں  کو ٹریفک قوانین سے آگاہی دی جارہی ہے‘ سی ٹی او لاہور

 تفصیلات کے مطابق آج دنیا بھر میں ٹریفک حادثات  سے جاں بحق اور زخمی افراد کی یاد کا عالمی دن منایا جارہا ہے اس دن کو منانے کے لئےآج لاہور ٹریفک پولیس بھی تقریباًت کا انعقاد کر رہی ہے۔

  سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی نے بول نیوز ذرائع کو بتایا کہ اس دن کا مقصد نہ صرف  ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرنا ہے بلکہ اس دن کا مقصد ٹریفک حادثات کی وجوہات اور غلطیوں سے سبق سیکھنا بھی ہے۔

 

Advertisement

’70 سے 80 فیصد حادثات  ٹریفک قوانین کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے ہوتے ہیں‘ ڈاکٹر اسد ملہی 

 سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی نےکہا کہ حادثات ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے کا نتیجہ ہیں۔حادثات قسمت میں نہیں بلکہ ہماری غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کیوجہ سے رونماں ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر اسد ملہی کے مطابق دہشت گردی سے زیادہ جانیں ٹریفک حادثات میں ضائع ہورہی ہیں اور70 سے 80 فیصد حادثات ڈرائیور کا ٹریفک قوانین کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ پانچ سے دس فیصد حادثات دیگر روڈ یوزرز کی غلطی کی وجہ سے رونماں ہوتے ہیں تاہم گاڑی میں مکینکل خرابی، ٹائروں کا درست حالت میں نہ ہونا بھی حادثات کا سبب بنتا ہے ۔

’ ٹریفک پولیس آج شام فیصل چوک مال روڈ پر جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیلئے شمعیں بھی روشن کرے گی‘ سی ٹی او لاہور

 سی ٹی او لاہور نے مزید کہا کہ  نامناسب روڈ انفراسٹرکچر بھی حادثات کا باعث بنتا ہے۔ حادثات میں سب سے زیادہ 21 سے 30 سال  کی عمر کے نوجوانوں کی تعداد شامل ہے اس حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں شہریوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی دی جارہی ہےاور  انہیں بتایا جارہا ہے کہ محفوظ سفر کےلئے قوانین کا احترام کتنا ضروری  ہے۔

سی ٹی او لاہور نےبتایا کہ  ٹریفک پولیس آج شام فیصل چوک مال روڈ پر جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیلئے شمعیں بھی روشن کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم نے چینی کی برآمد کا جائزہ لینے کے احکامات جاری کردیئے
پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر
کراچی میں دودھ کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
کابینہ میں شمولیت کا معاملہ، ن لیگ کے پیپلز پارٹی سے رابطے
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ، 2 ٹائر پھٹ گئے
سعودی وفد آج پاکستان پہنچے گا، بڑی سرمایہ کاری کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر