Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کے جواہرات اور زیورات کے شعبے میں ترقی کی بڑی صلاحیت ہے ، صدر مملکت

Now Reading:

پاکستان کے جواہرات اور زیورات کے شعبے میں ترقی کی بڑی صلاحیت ہے ، صدر مملکت
صدر مملکت

صدرمملکت آصف زرداری نےٹیکس قوانین ترمیمی بل2024کی منظوری دےدی

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کے جواہرات اور زیورات کے شعبے میں ترقی کی بڑی صلاحیت ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیرِ صدارت شعبہ جواہرات اور جیولری کی ترقی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں صدر مملکت کو سی ای او پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈویلپمنٹ کمپنی نے شعبے کی ترقی کیلئے اسٹریٹجک پلان کے بارے میں آگاہ کیا۔

اجلاس میں پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈویلپمنٹ کمپنی کے سی ای او سمیت اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی قیمتی پتھروں کی مصنوعات کی بہتر مارکیٹنگ اور تشہیر کی ضرورت ہے ، ملکی جواہرات اور جیولری کے شعبے کی ترقی پر توجہ دینا ہوگی۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کے جواہرات اور زیورات کے شعبے میں ترقی کی بڑی صلاحیت ہے ، قابلِ قدر مصنوعات کی برآمد ات سے پاکستان قیمتی زرمبادلہ کما سکتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملکی ترقی کیلئے جیمز اور جیولری کے شعبے سے بھرپور استفادہ کرنا ہوگا، جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری سے ملکی معیشت بہتر بنانے ، مقامی آبادی کیلئے روزگار کے مواقع کھولنےمیں مدد ملے گی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے جواہرات اور جیولری کے شعبے میں تنوع لانے، صنعتوں کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا او کہا کہ مقامی افرادی قوت کی تربیت اور ہنر مندی میں اضافے پر توجہ دینا ہوگی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان ازبکستان کیساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے، اسحاق ڈار
لاہور: وکلاء کا عدالتوں کی منتقلی کیخلاف احتجاج، پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج
پیپلز بس سروس کیلئے اسمارٹ کارڈ حاصل کرنے کا طریقہ جانیں
پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پنجاب کے حوالے سے تحریری معاہدہ طے، ذرائع
وزیراعظم سے ازبک وزیر خارجہ کی ملاقات؛ اہم امور پر تبادلہ خیال
پاکستان کی بڑی کامیابی؛ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر