Advertisement

دریائے نیل میں تیرتا ہوا ہوٹل ڈوب گیا

مصر میں دریائے نیل میں تیرتا ہوا ہوٹل جزوی طور پر ڈوب گیا، ہوٹل کا سیاحتی آپریٹنگ لائسنس گزشتہ سال مئی میں ختم ہو گیا تھا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصری حکام نے تصدیق کی ہے کہ ہوٹل جزوی طور پر ڈوب گیا ہے، وزارت سیاحت اور نوادرات کا کہنا تھا کہ ہوٹل دریائی نیویگیشن کوریڈور سے گزرتے ہوئے ٹکرا گیا، جب وہ قاہرہ سے لکسر گورنری کی جانب جا رہا تھا۔

سیاحتی سرگرمیوں کی وزارت کے سربراہ محمد عامر نے بتایا کہ ہوٹل کا سیاحتی آپریٹنگ لائسنس گزشتہ مئی میں ختم ہو گیا تھا.

مصری عہدیدار کا کہنا تھا کہ یہ ہوٹل قاہرہ کے جنوب میں واقع ہیلوان کے علاقے میں ایک ورکشاپ میں موجود تھا تاکہ اس کی مرمت کی جاسکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پل سے ٹکرانے کے باعث تیرتے ہوئے ہوٹل میں دراڑ آنے سے اس کی پہلی منزل میں پانی داخل ہوگیا ہے۔

Advertisement

ہوٹل کے کپتان نے اسے زمین پر لنگر انداز کیا تاکہ نیوی گیشنل چینل میں بحری نقل و حرکت میں خلل نہ پڑے اور عملے کے ارکان اترجائیں۔

عہدیدار کے مطابق استغاثہ نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں، اس حوالے سے ضروری اقدامات کے لیے فلوٹنگ ہوٹل کی مالک کمپنی کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کی جارہی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/09/705759/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2023/09/705759/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ائیر کنڈیشن کو خراب ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو یہ 4 کام لازمی کریں
آپ کے نام کا پہلا حرف آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟ جانیے
بھیس بدل کر پولیس کو چکما دینے والا چور گرفتار
طیارے 35 ہزار فٹ کی بلندی پر ہی سفر کیوں کرتے ہیں؟ جانیے
بالوں پر رنگ کروانا شہری کو مہنگا پڑگیا
پرفیوم کی خوشبو دیر تک برقرار رکھنے کے لیے یہ طریقے آزمائیں!
Advertisement
Next Article
Exit mobile version