Advertisement

پاکستان کا معاشی اصلاحات کا پروگرام درست سمت پر ہے، حماد اظہر

حماد اظہرv

وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی اصلاحات کا پروگرام درست سمت کی جان گامزن ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائےاقتصادی امور محمد حماد اظہر  کے ساتھ کینیڈا کی ڈپٹی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی لیسلی میکلین سربراہی میں اعلی سطحی وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے اور کینیڈا کے پاکستان کو ترقیاتی امداد کے اثرات ، ترقیاتی امداد کی فراہمی کے باہمی امور اور مستقبل میں ترقیاتی شراکت داری پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ہے۔

یواے ای پاکستان کے چھوٹے کاروباریوں کے ساتھ سرمایہ کاری کرے گا

ملاقات کے دوران حماد اظہر نے وفد کو بتایا ہے کہ پاکستان کا معاشی اصلاحات کا پروگرام درست سمت پر ہے اور کینیڈا کے ساتھ طویل مدتی ترقیاتی شراکت جاری رہے گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا ہے کہ متعدد منصوبوں میں پاکستان کی مدد کے شکر گذار ہیں اور حکومت معاشرتی حفاظت کے پروگرام ، غربت کو کم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

وفاقی وزیر نے وفد کا بتایا کہ صحت ، تعلیم ، پینے کے صاف پانی اور کم آمدنی والے گروپ کے لئے محصولات کی شرح میں اضافہ نہ کرکے اور سبسڈی کے ساتھ توانائی کی فراہمی کو ترجیح دے رہی ہے۔

ملاقات میں کینیڈین نائب وزیر برائے بین الاقوامی ترقی نے کہا ہے کہ کینیڈا پاکستان کو طویل مدتی ترقیاتی شراکت میں اہمیت دیتا ہے، پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات کے بارے میں جاننے کے خواہاں ہے۔

انہوں نے وفاقی وزیر کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان کے معاشی اقدامات کی تعریف اور مضبوط اور پائیدار ترقی میں تعاون کیا جائیگا۔

کینیڈین وفد کا کفائیت شعاری ، شفافیت اور احتساب پر  شراکت داری کا بھی عندیا دیا گیا ہے۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم سلیم الزابی نے آج اسلام آباد میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات کی جس میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا کہ متحدہ عرب امارات کے ممتاز سرمایہ کار پاکستان کے چھوٹے اور درمیانے  درجے کے کاروباری شعبے میں سرمایہ کاری کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سولر پینلز پر ٹیکس کی خبریں؛ پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا
سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک کمی ہوگئی
ٹیکس چوری کرنے والوں کیخلاف بڑا فیصلہ
پیٹرول کتنا سستا ہونے والا ہے؟ بڑی خوشخبری آگئی
سولر پینلز لگانے والوں کو کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟ بڑی خبر آگئی
گھریلو یا کمرشل سولر پینل لگانے والوں کیلئے بری خبر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version