Advertisement

سندھ حکومت کی پہلی ترجیح تھی کہ صوبے میں وائرس کے پھیلاؤ کو کم کریں، مراد علی شاہ

وائرس کے پھیلاؤ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی پہلی ترجیح تھی کہ صوبے میں وائرس کے پھیلاؤ کو کم کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں کراچی کے کاروباری افراد کے ساتھ اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے موجودہ صورتحال میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر وائرس کے پھیلاؤ پر فیصلے کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مارچ سے 3 اپریل تک دنیا میں کورونا نے مزید تباہی مچائی ہے لیکن ہماری حکومت کی پہلی ترجیح یہ ہے کہ ہر صورت وائرس کو کم کریں اور ختم تب کرسکتے ہیں جب اس کے خاتمہ کی کوئی دوائی بن جائے، اس کنٹیمنٹ پالیسی کے تحت ہم نے سخت اقدامات کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 3000 کے قریب کورونا کیسس کی تصدیق ہوچکی ہے لیکن اب تک کچی آبادیوں سے کسی کیس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے اور اگر کچی آبادی میں یہ وباء پھیل گئی تو اسے کنٹرول کرنا مشکل ہوجائےگا، یہی وجہ ہے کہ سندھ حکومت نے سخت اقدامات کئے۔

قوم جلد اس کورونا کے چیلنج سے نکلے گی، وزیراعظم

Advertisement

مراد علی شاہ نے کہا کہ لک ڈاؤن سے ہماری معیشت بری طرح متاثر ہورہی ہے اور آگے بھی مزید ہوگی

پی ایم اے کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ

انہوں نے کہا کہ صورتحال ایسی ہے کہ کورونا مریض کے فوتگی میں سگا بھائی بھی جانے سے گبھراتا ہے اور اللہ نہ کرے اگر صورتحال خراب ہو جائے تو سوچیں پھر کیا ہوگا، میں اسی دن سے ڈرتا ہوں اور اللہ پاک سے دعاگو ہوں کہ ایسی حالت سے ہمیں بچائیں۔

یاد رہے کہ اجلاس میں قاسم سراج تیلی، میاں زاہد، محمد علی تابا، زین بشیر، خالد مجید، امان قاسم، خرم اعجاز، جاوید بلوانی، زبیر چھایا، فواد انور اور بشیر رشید، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم ماندوی والا، صوبائی وزراء سعید غنی، مکیش چاولا، امتیاز شیخ اور ناصر حسین شاہ شریک ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، کمشنر کراچی ، سیکریٹری لیبر بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
100 سے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لئے بڑی خوشخبری
ملکی معیشت کو قرض کی بجائے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، عاطف اکرام شیخ
پاکستان کی معیشت کے لیے اچھی خبر
پاکستانی معیشت کے لئے زبردست خبر آگئی
سونے کی قیمت میں بالآخر کمی ہوگئی
ڈیجیٹل کرنسی میں ٹریڈنگ کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
Next Article
Exit mobile version