Advertisement

تاجروں کا مزید امتحان نہ لیا جائے، صدر آل پاکستان انجمن تاجران

آل پاکستان انجمن تاجران

صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے حکومت سےکہا ہے کہ  تاجروں کا مزید امتحان نہ لیا جائے۔

آل پاکستان انجمن تاجران کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز  کے مطابق  صدر اجمل بلوچ  نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ  حکومت تاجروں کو بے یارو مدد گار نہ چھوڑے اور لاک ڈاؤن میں فی الفور نرمی کرے۔

صدر آل پاکستان انجمن تاجران کا کہنا ہے کہ  تاجر واحد سفید پوش طبقہ ہے جو ہاتھ نہیں پھیلا سکتا اس کا خیال رکھنا حکومت کا فرض ہے۔

اجمل بلوچ  نے  کہا  کہ ایک ماہ دس دن تاجروں نے دکانیں بند رکھی ہیں ،اب ان کا مزید امتحان نہ لیا جائے۔ تاجر وں نے کورونا کو روکنے کے لیے اپنے آپ کو قربان کیا لیکن اب تاجر وں میں سکت نہیں رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اگر رات دن دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی جائے تو دکانوں میں رش بالکل بھی نہیں ہوگا۔

Advertisement

صدر آل پاکستان انجمن تاجران کا کہنا ہے کہ  مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی لاک ڈاؤ ن میں نرمی کی مخالفت سمجھ سے بالاتر ہے۔

اجمل بلوچ  کا کہنا ہے کہ  برائے مہربانی سیاست کرنے کا بہت وقت پڑا ہے تاجر سخت پریشان ہے ان پر سیاست نہ کی جائے۔ وزیراعظم اگر لاک ڈاؤن میں نرمی کے حق میں ہیں تو اپوزیشن کی مخالفت کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آج سونے اور چاندی کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
پاکستان کو بیرونی تجارت میں بڑے خسارے کا سامنا
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version