Advertisement

حکومتی غیرملکی قرضوں کی رپورٹ جاری کردی گئی

غیرملکی قرضوں کی رپورٹ

حکومتی کی جانب سے رواں مالی سال کی ششماہی تک لئے جانے والے غیرملکی قرضوں کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کی ششماہی تک لئے جانے والے غیرملکی قرضے گزشتہ مالی سال سے 6 فیصد زائد ہیں اور رواں مالی سال کل 12 ارب 23 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض لینا ہے۔

حکومت نے جولائی تا جنوری 6.7 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے لئے ہیں جبکہ صرف ماہ جنوری میں حکومت نے 96 کروڑ ڈالر کے غیر ملکی قرضے لئے گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا ہے کہ مجموعی قرضوں کا 13 فیصد پروجیکٹ فنانسنگ میں استعمال ہوگا تاہم اب تک لئے گئے غیر ملکی قرضے میں سے 1.6 ارب ڈالر سے زائد بجٹ سپورٹ کیلئے ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت نے جنوری میں 67.5 کروڑ ڈالر کے مہنگے قرضے تجارتی بینکوں سے حاصل کئے جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے 1ارب 13 کروڑ 10 لاکھ ڈالر قرض لیا گیا اور عالمی بینک سے 83 کروڑ ڈالر کا قرض لیا گیا ہے۔

Advertisement

اسکے علاوہ فرانس نے پاکستان کو 3 کروڑ 48 لاکھ ڈالر اور چین نے 9 کروڑ 54 لاکھ ڈالر دیئے ہیں اور امریکہ نے پاکستان کو 7 کروڑ 44 لاکھ ڈالر قرض فراہم کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
100 سے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لئے بڑی خوشخبری
ملکی معیشت کو قرض کی بجائے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، عاطف اکرام شیخ
پاکستان کی معیشت کے لیے اچھی خبر
پاکستانی معیشت کے لئے زبردست خبر آگئی
سونے کی قیمت میں بالآخر کمی ہوگئی
ڈیجیٹل کرنسی میں ٹریڈنگ کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
Next Article
Exit mobile version