Advertisement

3 سال میں 11 لاکھ سے زائد پاکستانی روزگار کیلیے بیرون ملک چلے گئے، رپورٹ

ایک کروڑ نوکریوں کا دعویٰ کرنے والی تحریک انصاف کے دور حکومت میں 3 سال کے دوران 11 لاکھ سے زائد پاکستانی روزگار کے لیے بیرون ملک چلے گئے۔

پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی مہم کے دوران ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا لیکن صورت حال یہ ہے کہ 3 برسوں میں 11 لاکھ 40 ہزار سے زائد لوگ روزگار کی تلاش میں بیرون ملک چلے گئے۔

سینیٹ میں پیش کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق 2019 سے 2021 کے دوران مجموعی طور پر 11 لاکھ 39 ہزار 369 پاکستانی روزگار کی تلاش میں دنیا کے دیگر ملکوں میں گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2019 میں 6 لاکھ 25 ہزار، 2020 میں 2 لاکھ 86 ہزار اور سال 2021 میں 2 لاکھ 88 ہزار افراد روزگار کے لیے گئے۔

بیرون ملک جانے والے 11 لاکھ سے زائد افراد میں سے آدھے سے زائد (6 لاکھ 25 ہزار) کی حصول روزگار کے لیے منزل سعودی عرب تھا۔

Advertisement

2019 سے 2021 کے دوران روزگار کے لیے 2 لاکھ 92 ہزار پاکستانیوں نے متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں عارضی سکونت اختیار کی۔

مزید پڑھیے: ترسیلات زر کی شرح میں 11 فیصد سے زائد کا اضافہ

گزشتہ 3 برسوں میں بیرون ملک جانے والا ہر چوتھا پاکستانی متحدہ عرب امارات سے اپنی محنت کے عوض پاکستان کو قیمتی زر مبادلہ بھجوا رہا ہے۔

اسی طرح پاکستان کی قریب ترین خلیجی ریاست اومان میں 77 ہزار، قطر میں 64 ہزار، بحرین 24 ہزار اور 13 ہزار پاکستانی روزگار کی خاطر ملائیشیا گئے۔

بیرون ملک جانے والوں کی اکثریت مزدور

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 3 برسوں کے دوران بیرون ملک جانے والوں کی اکثریت غیر ہنر مند تھی اور وہ مزدوری سمیت دیگر کام کرکے پیسے کمانے گئے۔

Advertisement

3 برسوں میں بیرون ملک جانے والے 39 فیصد (4 لاکھ 52 ہزار) افراد مزدوری جب 30 فیصد (3 لاکھ 47 ہزار ) افراد گاڑیاں چلا کر اپنا مستقبل سنوارنے کی کوشش کررہے ہیں۔ روزگار کیلیے جانے والے صرف 50 ہزار افراد اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سولر پینلز پر ٹیکس کی خبریں؛ پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا
سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک کمی ہوگئی
ٹیکس چوری کرنے والوں کیخلاف بڑا فیصلہ
پیٹرول کتنا سستا ہونے والا ہے؟ بڑی خوشخبری آگئی
سولر پینلز لگانے والوں کو کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟ بڑی خبر آگئی
گھریلو یا کمرشل سولر پینل لگانے والوں کیلئے بری خبر
Next Article
Exit mobile version