Advertisement

مہوش حیات ایک اور اعزاز کی حقدار بن گئیں

Mehwish Hayyat-The Muslim Vibe

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات ایک اور اعزاز کی حقدار بن گئی۔

اداکارہ مہوش حیات دنیا پر اثر انداز ہونے والی دنیا کی  پانچ  مسلم خواتین میں شامل ہوگئیں۔

واضح رہے کہ 23 مارچ کو حکومت پاکستان کی جانب سے اداکارہ مہوش حیات کو فلمی دنیا میں بہترین خدمات سر انجام دینے  پر تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

ذرائع  کے مطابق بین الاقوامی میگزین دی مسلم وائبز نے خواتین کے حقوق کیلئے اُن خواتین کا انتخاب کیا جنہوں نے مشکلات کے باوجود دوسری خواتین کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی اور ہر مشکل کا ہمت سے مقابلہ کیا۔

 دی مسلم وائبز نے پانچ باہمت مسلم خواتین کو منتخب کیا جس میں مہوش حیات کا نام بھی شامل ہے۔

Advertisement

بین الاقوامی میگزین  نے مہوش حیات کو دنیا کی پانچ اثر انداز خواتین میں اس وجہ سے شامل کیا کیونکہ  مہوش اداکاری کے علاوہ سماجی کاموں میں بھی پیش پیش رہتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مہوش حیات نے مسلم وائبز کےاعزاز دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میں دنیا کی ان پانچ مسلم خواتین میں سے ہوں ، جو دقیانوسی تصورات کو ختم کرکے دنیا میں تبدیلی کیلیے کوشاں ہیں۔

Advertisement

مہوش حیات کو ان کی سماجی خدمات پر ہمیشہ سراہا گیا ، حال ہی میں مہوش نے  بچیوں کی تعلیم کیلئے کام کیا اور سکھر کے خستہ حال اسکول کے حوالے سے مہم بھی شروع کی ۔

بین الاقوامی میگزین دی مسلم وائبز کی ٹاپ فائیو مسلم وومن میں پہلے نمبر پر مصری ایتھلیٹ منال رستم ہیں، دوسری امریکی کانگریسی رہنما الہان عمراور تیسرے نمبر پر مہوش حیات کا نام شامل ہے۔

واضح رہے کہ مہوش حیات نے کشمیر پر جاری ظلم وستم پر بھی انٹرنیشنل میڈیا پر آواز اٹھائی ہے اور انکا کہنا تھا کہ پاکستان مخالف بھارتی فلمیں نفرتیں بڑھاتی ہیں، ہمیں بھارتی فلموں کا جواب دینا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
معروف بھارتی اداکارہ ہراسانی کا شکار
بالی ووڈ میں کامیاب کیریئر کے باوجود ہالی ووڈ میں ناکامیوں کا سامنا کیا، پریانکا چوپڑا
زندیا اور ٹام ہالینڈ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں؟
تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے معروف اداکار اچانک لاپتہ
کترینہ کیف نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی؟
گلوکار حبیب رحمنٰ کا گانا ’میرے ڈھولے جیا‘ ریلیز کر دیا گیا
Next Article
Exit mobile version