Advertisement

وینا ملک اور ہربھجن سنگھ سوشل میڈیا پر آمنے سامنے

Veena-Harbhajan tweet

پاکستانی اداکارہ و میزبان وینا ملک اور سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ سوشل میڈیا پر آمنے سامنے آگئے ہیں اورلفظوں کا استعمال کر تے ہوئے ایک دوسرے پر طنز کے تیر چلا رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے اپنے پیغام میں سا بق بھا رتی کر کٹر ہربھجن سنگھ نے وزیراعظم عمران خان کی گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے کیے گئے خطاب پر تنقید کی اور کہا کہ عمران خان کی تقریر میں استعمال کئے گئے الفاظ بلڈ باتھ اور آخری سانس تک لڑیں گے، دونوں ممالک میں نفرت کو بڑھاوے کا باعث بنیں گے۔

Advertisement

ہربھجن سنگھ  نے مزید کہا کہ بطور اسپورٹس مین عمران خان سے امن کی بات کی توقع رکھتا تھا۔

ہربھجن سنگھ  کا ٹو ئٹ کر نا تھا کہ پاکستان سے اداکارہ وینا ملک  نے بھی وقت ضائع کیے بغیر جوابی وار خوب طنزیہ انداز میں دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں امن کے بارے میں بھی بات کی تھی، وزیر اعظم نے اپنی تقریر  میں اس حقیقت سے پردہ اٹھایا ہے جو مقبوضہ وادی میں کرفیو اٹھنے کے بعد عیاں ہوگی۔

Advertisement

وینا کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان نے واضح طور پر کہا تھا کہ بھارت کی جانب سے جاری جارحیت کوئی خوف نہیں بلکہ ایک خطرہ ہے اور اس سب کے بعد انہوں نے طنزیہ انداز میں بھارتی کرکٹر سے سوال کیا کہ کیا آپ کو انگریزی سمجھ نہیں آتی؟

وینا کے ٹوئٹ کے بعد ہر بھجن سے کو ئی خاص جواب تو نہ بن پا یا تاہم سا بق کر کٹر نے لکھا کہ غصہ نہ کریں اور انگریزی میں کچھ لکھنے سے قبل چیک ضرور کر لیا کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
فواد خان اور ماہرہ خان کی نئی فلم "نیلوفر" کا شاندار ٹریلر جاری
نوجوان گلوکار ثمر جعفری عالمی سطح پر مقبول؛ اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
آمنہ ملک نے بیٹوں کے حوالے سے معاشرے کی تلخ حقیقت بیان کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version