Advertisement

ویناملک آرمی چیف کےحق میں بول پڑیں

veena malik

پاکستان شو بز کی نا مور اداکارہ اور بو ل ٹی وی پر پا کستان اسٹار شو کی میزبا نی کے فرائض سر انجام دینے والی وینا ملک بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سےمتعلق ان کے حق میں بو ل پڑیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وینا ملک کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ذرائع کے مطابق وینا ملک نے سماجی تعلقات کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت کی توسیع کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال میں آرمی چیف جنرل باجوہ صاحب مسٔلہ کشمیر کے حل، بھارت کے ساتھ کشیدہ حالات، افغان امن معاملات اور پاکستان کے اندرونی سازشوں کا بھرپور طریقے سے دفاع کررہے ہیں۔

پا کستان اسٹار شو کی میزبان وینا ملک نے یہ بھی کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کے اندرونی و بیرونی دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنایا ہے، پاکستان کے دفاع کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو بہتر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا، اس لئے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع وقت کی اہم ضرورت ہے۔

 

وینا ملک نے تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے نام پر تنقید کرنے والے اور اب ان کی توسیع کے معاملے پر عوام کو گمراہ کرنے والے افراد کا مفاد ہرگز پاکستان کے اندرونی حالات کی بہتری میں نہیں، اداروں کا ایک دوسرے کے ساتھ تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کرینہ کپور کے ساؤتھ انڈین فلم میں ڈیبیو کے متعلق اہم خبر
شوبز انڈسٹری میں سوشل میڈیا فالوونگ دیکھ کر کام ملتا ہے، اسماء عباس
ویب سیریز "ہیرا منڈی" کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کو بھوکا رکھا گیا؟
پاکستان اور بھارت ایک جیسا ہے، دونوں ممالک کے لوگ مجھے پیار کرتے ہیں، سنجے لیلا بھنسالی
کیا سوناکشی سنہا کبھی سیاست میں آئیں گی؟
اداکارہ مایا خان رشتہ کلچر کیخلاف بول پڑیں!
Next Article
Exit mobile version