Advertisement

توبہ کے بعد حمزہ علی عباسی کی نئے انداز میں شوبز میں واپسی

Hamza

گزشتہ ما ہ شو بزانڈسٹری کو خیرباد کہنے والے سابق اداکارو میزبان حمزہ علی عباسی ایک نئے انداز میں شوبز میں واپسی کررہے ہیں جس کی تصدیق ہمایوں سعید نے کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پا کستان شو بز انڈسٹری کے صف اول کے با صلا حیت اداکارو پرو ڈیو سر ہمایوں سعید نے حمزہ علی عباسی کی شوبز میں واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا حمزہ کچھ عرصے سے اسکالر بننے کا سوچ رہے تھے جس کے لیے انہوں نے تعلیم بھی حاصل کرنی شروع کردی تھی۔

ہمایوں سعید نے بتا یا کہ حمزہ علی عباسی نے کچھ مدت کے لیے شوبز کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا تھا، مستقبل میں وہ حب الوطنی اور روحانیت پر مشتمل کرداروں میں نظر آئیں گے جبکہ اس کے علاوہ حمزہ علی عباسی ہدایت کاری کے میدان میں بھی قدم رکھ رہے ہیں۔

ہمایوں سعید نے مزید کہا میں حب الوطنی کے موضوع پر فلم بنانے کی منصوبہ بندی کررہاہوں جس کی ہدایت کاری حمزہ علی عباسی کریں گے،اس پروجیکٹ کے حوالے سے سوائے نام کے تقریباً ہر چیز مکمل ہے۔

واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی نے گزشتہ ماہ ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اداکاری کو خیرباد کہہ کر اپنے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔

Advertisement
ان کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ وہ اب اپنی زندگی اسلام کے مطابق گزاریں گے اور اسلام کا پیغام عام کریں گے۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مجھے انڈسٹری میں امیتابھ بچن جیسی عزت ملتی ہے، کنگنا رناوت
اداکار زوہاب خان رشتہ ازدواج میں منسلک
اداکارہ صاحبہ کا لڑکیوں کو اہم مشورہ
اننیا پانڈے اور آدتیہ رائے کپور کا بریک اَپ ہوگیا
اداکارہ کرینہ کپور یونیسیف کی سفیر مقرر
معروف بھارتی گلوکارہ پر لائیو کنسرٹ کے دوران حملہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version