Advertisement

زاہد احمد اورصبا قمر بڑے پردے پردھوم مچانے کو تیار

پاکستان شو بز انڈسٹری کی صف اول کی اسٹارجوڑی زاہد احمد اور صبا قمر ٹی وی کے بعداب بڑے پردے پردھوم مچانے کو تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق سما جی را بطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اداکار زاہد احمد نے اپنے پیغام میں مدا حوں کو خوشخبری دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ہاں یہ سچ ہے کہ میں نے اور صبا قمر نے ایک ساتھ فلم سائن کی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق ڈراماسیریل ’’زہے نصیب‘‘ اور ’’بے شرم‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار زاہد احمد نے اپنی پوسٹ میں صبا قمر کو پاکستان کی بہترین اداکارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شوبز میں کسی چیز کی گارنٹی نہیں دے سکتے لیکن میں اس فلم کو بہترین بنانے کے لئے بھرپور محنت کروں گا۔

Advertisement

صرف یہی نہیں بلکہ زاہد احمد نے اس فلم میں ٹی وی کے جا نے مانے اداکار سید جبران کے اہم کردار ادا کرنے کی بھی تصدیق کی۔

واضح رہے کہ اس فلم میں زاہد احمد اورصبا قمر مرکزی کردارادا کررہے ہیں جبکہ ان کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں نیر اعجازاور سہیل احمد بھی شامل ہیں۔

فلم کا نام ابھی تک فائنل نہیں کیا گیا ہےتاہم اسے محسن علی نے تحریر کیا ہے جب کہ ثاقب خان فلم کو ڈائریکٹ کررہے ہیں اور حسن ضیا اور جمیل بیگ فلم کے پروڈیوسر ہیں۔

فلم عیدالاضحیٰ کے موقع پرپاکستان بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version