Advertisement

رابی پیرزادہ عمرہ کی سعادت کیلئےسعودی عرب روانہ

رابی پیرزادہ کی

شوبز سے کنارہ کرنے والی اداکارہ وگلوکارہ رابی پیرزادہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب چلی گئیں۔

تفصیلات کےمطابق رابی پیرزادہ مکہ مکرمہ میں عمرے کی سعادت حاصل  کرنے کے بعد مدینہ منورہ جائیں گی ۔ رابی پیرزادہ سعودی عرب میں  دو ہفتے قیام کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ’اللہ کے گھر جانا میری خوش نصیبی ہے اور میں اپنی ذات ، اہل خانہ ،دوستوں اورملک و قوم کیلئے خصوصی دعائیں مانگوں گی ۔

https://twitter.com/Rabipirzada/status/1221015999325114369?s=20

 

خیال رہے کہ رہے کہ حال ہی میں انہوں نے غریب بچوں کی تعلیمی اخراجات کا بیڑا اٹھا لیا ہے۔

Advertisement

رابی پیرزادہ نے حال ہی میں کیلی گرافی بنائی تھی اوراس کی نمائش بھی لگائی تھی جس کی مدد سے وہ بچوں کی تعلیمی اخراجات میں مدد کر رہی ہیں۔

رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں چند بچے ان کی کیلی گرافی آرٹ کی تصاویر ہاتھ میں اٹھائے ہوئے ہیں۔

رابی پیرزادہ نے ایک   ویڈیوپوسٹ کی جس کے ساتھ  کیمپشن میں لکھا کہ اگر والدین اپنے بچوں کو ان کے پاس تعلیم حاصل کرنے کے لیے بھیجیں تو میں ان کے گھر کا خرچ اٹھانے میں مدد کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ  اگر لوگ ایک لڑکے کو تعلیم حاصل کرنے کے لیے بھیجتے ہیں تو اس کے بدلے 500 روپے ماہانہ اور اگر اپنی بیٹی کو بھیجیں تو 1000 روپے دوں گی۔

واضح رہے رابی نے تمام لوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کیلی گرافی آرٹ خرید کر ان بچوں کی تعلیم حاصل کرنے میں ان کی مدد کریں۔

گزشتہ روز قبل رابی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پراپنی خطاطی کی ویڈیوز شیئرکی گئیں تھی اور انہوں نے کیپشن میں لکھا ہے تھا کہ ’جب اللہ کے راستے پر چلتے ہیں تو اللہ خود راستہ دکھاتا ہے۔‘

Advertisement

سوشل میڈیا ویب سائٹ پرانہوں نے یہ اعلان بھی کیا تھا کہ جلد وہ اپنی خطاطی کی نمائش بھی کریں گی۔ رابی پیرزادہ نے اپنے پیغام میں ہیش ٹیگ ’چھوٹی سی بات‘ کا بھی استعمال کیا تھا۔

شیئر کی جانے والی ویڈیوز کےبیک گراؤنڈ میں ان  کی آواز میں نعت سنی جا سکتی ہے۔

Advertisement

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سورہ قدر اور سورہ فاتحہ کی  نہایت دلکش انداز میں خطاطی کی گئی ہے۔

یاد رہےکہ رابی پیرزادہ کی دو ماہ قبل نازیبا تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک ہوگئیں تھیں جس کے بعد انہوں نےاپنےایک ویڈیو پیغام کے ذریعے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا اور باقی کی زندگی اسلام کے لیے وقف کرنے کا بھی کہا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
معروف بھارتی اداکارہ ہراسانی کا شکار
بالی ووڈ میں کامیاب کیریئر کے باوجود ہالی ووڈ میں ناکامیوں کا سامنا کیا، پریانکا چوپڑا
زندیا اور ٹام ہالینڈ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں؟
تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے معروف اداکار اچانک لاپتہ
کترینہ کیف نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی؟
گلوکار حبیب رحمنٰ کا گانا ’میرے ڈھولے جیا‘ ریلیز کر دیا گیا
Next Article
Exit mobile version