Advertisement

دپیکا آپ ’ہیرو‘ ہیں !

بالی ووڈ کی مایہ نازاداکارہ دپیکا پڈوکون حال ہی میں ریلیز ہونے والی  فلم ‘چھپاک’ اور بھارت کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں طلباء کے ساتھ مظاہروں میں اظہار یکجہتی اور طلبا کو تشدد کا نشانہ بنانے مذمت کرنے پر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

اداکارہ کو طلبا پر تشدد کیخلاف احتجاج کا حصہ بننے پر انتہاپسندوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اورانہیں  دیش دشمن تک قرار دیا ۔

صرف یہی نہیں بلکہ اداکارہ کی نئی ریلیز ہونے والی فلم چھپاک کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان بھی کیاتاہم مداحوں اور شوبز کی معروف شخصیات نے اداکارہ کے اس اقدام پر ان کی حوصلہ افزائی کی اور انکو خوب سراہا۔

اداکارہ کی پذیرائی میں شوبز کی معروف شخصیات کے ساتھ ساتھ اب آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم سازشرمین عبید چنائےبھی سامنے آگئیں اور انہوں نے دپیکا پڈوکون کو اپنا ‘ہیرو’ قرار دے دیا۔

شرمین عبید چنائے اور دپیکا پڈوکون کی ملاقات سوئٹزرلینڈ میں عالمی اقتصادی فورم 2020 کے دوران ہوئی جس کے بعد شرمین عبید نے ان کے ہمراہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔

Advertisement

اس تصویر کے ساتھ شرمین نے کیپشن میں لکھا کہ فنکاروں پر بھی اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے ساتھ ہی انہوں نے دپیکا پڈوکون کے ساتھ اپنی بات چیت کو بہترین قرار دیا۔

انہوں نے دپیکا پڈوکون کو ہیرو قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ‘مجھے امید ہے چھپاک دیکھنے کے بعد ہم ان خواتین کو دیکھنے کا نظریہ تبدیل کرسکیں جو تکلیف میں ہیں۔

یاد رہے کہ شرمین عبید چنائے نےبھی تیزاب گردی کا شکار ہونے والی خواتین پر فلم ’سیونگ فیس‘ پر 2012 میں آسکر ایوارڈ اپنے نام کیا تھا جوکہ ان کے کیریئر کا پہلا آسکر ایوارڈ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارتی اداکارہ نے خودکشی کر لی
بالی ووڈ اسٹار عمران خان کی بڑے پردے پر واپسی
دی لائن کنگ کے پریکوئل 'مفاسہ' کا پہلا ٹریلر جاری
میری کامیابی کوئی معمولی بات نہیں، تاپسی پنو کے کیریئر سے متعلق اہم انکشافات
جسٹن بیبر کی نئی تصویر نے مداحوں کو پریشان کردیا
لوگ مجھے دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں، متھیرا کا انکشاف
Next Article
Exit mobile version