خلیل الرحمان قمرکو بے شرم عورت سے ہار نے پر گھر سے بے دخل ہو نے کا خوف

خلیل الرحمان قمر نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ میں اپنے الفاظوں پر معافی نہیں مانگوں گا اورمیری بیوی نے کہا ہے کہ اگر اس بے شرم عورت سے ہار کر آئے تو گھر میں داخل نہیں ہونے دوں گی۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران خلیل الرحمان قمر نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا میں پچھلے دو دن سے ان ہی کپڑوں میں مختلف جگہوں پر انٹرویو دے رہا ہوں،میری بیوی نے مجھ سے کہا اگرآپ ایسی بے شرم عورت سے ہار کر آئے تو میں آپ کو گھر میں داخل نہیں ہونے دوں گی۔
مجھے میری بیوی نے کہا اگر تو ایسی بےشرم عورت سے ہار کر آیا تو میں تجھے گھر میں داخل نہیں ہونے دوں گی – خلیل الرحمن قمر pic.twitter.com/0N5giJDc4P
Advertisement— Haqeeqat TV (@Haqeeqat_TV) March 5, 2020
واضح رہے کہ خلیل الرحمان قمر تین روز قبل نجی ٹی وی چینل پر ایک ٹاک شو کے دوران سماجی کارکن ماروی سرمد کے ساتھ شروع ہونے والے تنازع پر تنقید کی زد میں ہیں،جب کہ بہت سے لوگوں نے ان سے معافی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
خلیل الرحمان نے مزید کہا یہ کیا سمجھتی ہیں اپنے آپ کو، کون ہے کہاں سے آئی ہے دین کو اورپاکستان کو گالی دیتی ہے، اورمجھ سے امید کی جارہی ہے کہ میں اس سے معافی مانگوں،اس خاتون سے معافی مانگنے کے بجائے میں خود کو مارنا اورخودکشی کرنا پسند کروں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News