Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مصری اداکارہ کورونا سے انتقال کر گئی

Now Reading:

مصری اداکارہ کورونا سے انتقال کر گئی
مصری اداکارہ

مصری اداکارہ راگا الگداوی کورونا وائرس سے انتقال کر گئی۔

 تفصیلات کے مطابق مصری اداکارہ راگا الگداوی کی بیٹی امیرا حسن مختیار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ والدہ کو سانس ، سر درد اورکی تکلیف محسوس ہونے مصر کے شہر اسماعیلیہ کے نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا لیکن اسپتال میں حالت مزید خراب ہونے پر ان کی موت واقع ہو گئی۔

یاد رہے کہ 81 سالہ مصری اداکارہ راگا الگداوی کا کیرئیر 6 دہائیوں پر محیط تھا جبکہ 2 دن قبل ٹی وی سیریز ’لی بیبٹ ال نسیان‘ کے لئے فلم کی عکسبندی کرائی تھی۔

کوروناوائرس،مصرکی خاتون وزیر ِصحت کادورۂ چین

واضح رہے کہ مصر میں کورونا کے باعث 6 ڈاکٹر ہلاک ہوگیے ہیں جبکہ ملک میں کورونا وائرس کے شکار ہونے والے ڈاکٹر کی شرح 5 سے 7 فیصد ہے۔

Advertisement

مصری اخبار کے مطابق مصری ڈاکٹروں کی یونین کے سربراہ ابراہیم الزیات نے کہا تھا کہ ہلاک شدہ ڈاکٹروں میں سے بعض زیر تربیت تھے جبکہ بعض میڈیکل کالج کے طالبعلم تھے جن کا آخری تعلیمی سال تھا‘۔

مصری ڈاکٹروں کی یونین کے سربراہ ابراہیم الزیات نے مزید کہا تھا کہ یونین نے اب تک کورونا کا شکار ہونے والے جن ڈاکٹروں کا شمار کیا ہے ان کی تعداد 430 ہے جبکہ اب تک 78 ڈاکٹر اس وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں، ان میں میڈیکل سٹاف سے تعلق رکھنے والا دیگر عملہ شامل نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آسکر ایوارڈ یافتہ معروف اداکار چل بسے
سجل علی کے اس لباس کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے!
’کپل شرما شو‘ کو بڑا دھچکا
مجھے انڈسٹری میں امیتابھ بچن جیسی عزت ملتی ہے، کنگنا رناوت
اداکار زوہاب خان رشتہ ازدواج میں منسلک
اداکارہ صاحبہ کا لڑکیوں کو اہم مشورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر