Advertisement

اداکارہ منزہ عارف نے ڈرامہ انڈسٹری میں کیسے قدم رکھا؟

پاکستان کے کئی ڈراموں میں مرکزی کرداروں کا بخوبی ساتھ نبھانے والی اداکارہ منزہ عارف نے حال ہی میں اپنے اتفاقیہ طور پر انڈسٹری میں آنے کا احوال مداحوں کو بتایا۔

اداکارہ نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں اپنے بیٹے کے ہمراہ شرکت کی جہاں انہوں نے کیرئیر سمیت ذاتی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہیں انڈسٹری میں 14 سال کا عرصہ مکمل ہوچکا ہے، 2007 میں انہوں نے پہلا ڈرامہ کیا تھا اور تب سے لے کر اب تک وہ ڈراموں میں اداکاری کررہی ہیں۔

منزہ عارف کا کہنا تھا کہ میں اتفاق سے انڈسٹری میں آگئی، میرے دونوں بیٹے آڈیشن کے لئے گئے تھے، چھوٹے والے بیٹے نے کچھ ڈرامے بھی کیے ہیں، اسی ایک ڈرامے میں پرنسپل کا کردار ادا کرنا تھا جس کے لئے مجھے کہا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ میں ایک ٹیچر تھی، شادی کے بعد بھی میں نے اسے جاری رکھا لیکن جب اداکاری کی فیلڈ میں آئی تو خود کو اسکرین پر دیکھ کر اچھا لگتا تھا۔

Advertisement

اداکارہ نے کہا کہ جب تک میں اسکول سے وابستہ رہی تب کبھی کبھار کسی ڈرامے میں اداکاری کرلیا کرتی تھی لیکن پھر شوہر نے کافی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ اس فیلڈ کو وقت دے کر دیکھو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
معروف بھارتی گلوکارہ پر لائیو کنسرٹ کے دوران حملہ
ننھے وی لاگر شیراز نے انوکھی فرمائش کردی؛ ویڈیو وائرل
پوری دنیا میں پاپ گانوں میں "نازیہ حسن" کا راج ہمیشہ رہے گا، مہوش حیات
سہانا خان کا بریک اپ ہوگیا؟ نئی ویڈیو نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا
میری پیدائش پر والدہ خوش نہیں تھیں؛ اقرا عزیز کا انکشاف
زندگی میں کافی اتار چڑھاؤ آئے ہیں لیکن میں پیچھے مڑ کر نہیں دیکھوں گی؛ ثانیہ مرزا
Next Article
Exit mobile version