شادی کے بعد صدف کنول کس ایکٹر سے اداکاری سیکھ رہی ہیں ؟ اہم انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سپر ماڈل و اداکارہ صدف کنول کا کہنا ہے کہ وہ اداکاری کی دُنیا میں اپنا لوہا منوانے کے لیے اپنے شوہر شہروز سبزواری سے اداکاری سیکھ رہی ہیں۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں صدف کنول اور اُن کے شوہر شہروز سبزواری نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور اپنی ازدواجی زندگی کے ساتھ ساتھ کیرئیر کے بارے میں بھی کھل کر گفتگو کی۔
دوران انٹرویو سپر ماڈل و اداکارہ صدف کنول نے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر اور نامور اداکارشہروز سبزواری اُنہیں اداکاری سکھا رہے ہیں۔
صدف کنول نے کہا کہ میں آج آپ سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں شہروز سبزواری سے اداکاری سیکھ رہی ہوں اور اس کے لیے میری روزانہ کلاسز ہوتی ہیں۔
ماڈل و اداکارہ نے کہا کہ میں اب دل سے اداکاری کررہی ہوں، میں اب جس بھی پراجیکٹ میں اداکاری کروں گی، اُس کا کریڈٹ میرے شوہر کو جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News