کبریٰ خان نےاداکار گوہر رشید کے ساتھ شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا؟
آج کل سوشل میڈیا پر پاکستان شو بز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کبریٰ خان کی نامور اداکار گوہر رشید کے ساتھ شادی کرنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید نے شادی کے حوالے سے خبروں پر وضاحت پیش کردی۔
رپورٹ کے مطابق اداکار گوہر رشید، کبریٰ خان کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک ہوئے جہاں میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے دونوں شوبز اسٹارز نے اپنی شادی کی منصوبہ بندی سے متعلق بات چیت کی۔
اس حوالے سے گوہر رشید کا کہنا تھا کہ ان کا فی الحال شادی کے حوالے سے کوئی پلان نہیں ہے، شادی کے لیے ابھی کسی قسم کی منصوبہ بندی نہیں کی اور نہ ہی اس حوالے سے کچھ سوچا ہے۔
دوسری جانب اداکارہ کبریٰ خان کا کہنا تھا کہ اپنی ذات کی نشوونما کے سفر میں ہوں اورجو کام ہم اکیلے میں رہتے ہوئے کرسکتے ہیں وہ کسی کے ساتھ نہیں کرسکتے۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ابھی میں اپنی ذات پر کام کر رہی ہوں، جب یہ سفر مکمل ہو جائے گا تو شادی بھی ہو جائے گی لیکن اس میں ابھی وقت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News