Advertisement

صبا قمر اور بلال سعید کے گرفتاری کے وارنٹ ایک بار پھر جاری کردیئے گئے

پاکستانی اداکارہ صبا قمر کا انداز  اور ان کا نام کسی بھی قسم کی تعریف کا محتاج نہیں ہے، ان کا نام ہی اپنے آپ میں ایک بڑی پہچان ہے۔

شوبز انڈسٹری میں اداکارہ صبا قمر اپنے منفرد انداز اور بے باکی کی وجہ سے بھی بے حد مشہور ہیں

دوسری جانب بلال سعید بھی پاکستان کے بہترین گلوکار میں شمار کئے جاتے ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ مسجد میں فلمائے جانے والے گانے کے الزام میں اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری ایک بار پھر جاری کیے گئے ہیں۔

صبا قمر اور اداکار بلال سعید کے البم کے ایک گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں دونوں فنکار لاہور کی مسجد وزیر خان میں موجود تھے۔

Advertisement

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی دونوں فنکاروں کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور تھانہ اکبری گیٹ میں دفعہ 295 کے تحت دونوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا گیا  تھا جس کے بعد ان کے ضمانت بھی منظر کرلی گئی تھی ۔

لیکن اب  جوڈیشل مجسٹریٹ نے دونوں فنکاروں کے مسلسل غیر حاضر ہونے پر وارنٹ جاری کیے ہیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید پر مسجد میں ویڈیو شوٹ کرنے کے الزام میں مقدمہ زیر سماعت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version