سجل علی بہت اسپیشل ہیں، اداکارہ یمنیٰ زیدی
پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے کہا ہے کہ اداکارہ سجل علی ان کے لئے بہت ہی اسپیشل ہیںَ
اداکارہ یمنیٰ زندی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں اداکارہ سجل علی سے بات کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ یمنیٰ زیدی اپنی ساتھی اداکارہ سجل علی سے بات کر رہی ہیں۔
اسی دوران اداکارہ یمنیٰ نے بتایا ہے کہ سجل علی بہت پیاری ہیں اور وہ ان سے بہت پیار بھی کرتی ہیں۔
اس موقع پر یمنیٰ زندی نے بتایا کہ ان کو ملنے والے ایوارڈز کی خوشی میٓ سجل علی ان کے لئے متحائی لے کر آئیں تھیں۔
خیال رہے کہ اداکارہ کی یہ ویڈیو ان کے اپنے مداحوں کے ہمراہ کئے جانے والے لائیو سیشن کی ہے ۔
واضح رہے کہ اداکارہ یمنیٰ زیدی پاکستان شوبز انڈسٹری کے کئی سپر ڈوپر ہٹ ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کے سبب شائقین کے دلوں میں گھر کر چکی ہیں۔
اداکارہ یمنیٰ زیدی کی عمر کی 32 سال جبکہ سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹا گرام پر اِن کے فالوورز کی تعداد 4.6 ملین ہے جس میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News