Advertisement

برٹنی اسپیئرز کو آزادانہ زندگی گزارنے کا اختیار مل گیا

امریکی پاپ سنگر برٹنی اسپیئرز کو مکمل طور پر ان کی مرضی کے مطابق آزادانہ زندگی گزارنے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کی سپریم کورٹ نے 12 نومبر کو برٹنی اسپیئرز کی ’سرپرستی‘ ختم کردی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عدالت نے برٹنی اسپیئرز کی ذہنی صحت سے متعلق کوئی بھی ہدایت جاری کیے بغیر انہیں ان کی مرضی کے مطابق آزاد زندگی گزارنے کا اختیار دیا ہے۔

اس موقع پر اداکارہ و گلوکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے  اس دن کو  زندگی کا سب سے اچھا دن قرار دیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار بھی کیا ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ برٹنی اسپیئرز کے والد جیمی اسپیئرز نے سنہ 2008 میں ایک عدالتی حکم نامے کے تحت اپنی بیٹی کی زندگی کے معاملات کا کنٹرول سنبھالا تھا اور اس کنٹرول کے تحت وہ بچے پیدا کرنے کے فیصلے سے لے کر کچن کی الماری کا رنگ تبدیل کرنے کا فیصلہ تک خود نہیں کر سکتی تھیں۔

جس وقت یہ حکم نامہ جاری کیا گیا تھا برٹنی اسپیئرز اپنی ذہنی صحت کے بارے میں خدشات کی وجہ سےاسپتال میں داخل تھیں تاہم اس تمام عرصے میں برٹنی کو کام کی کمی نہیں رہی۔

اس دوران انہوں نے تین البم ریلیز کیے، ٹی وی پر متعدد شوز میں نظر آئیں، جن میں امریکی ایکس فیکٹر کی جج کا رول بھی شامل تھا۔

اس سے پہلے برٹنی کے والد جیمی نے کہا تھا کہ ایسا کرنا ضروری تھا تاہم بعد میں وہ راضی ہو گئے اور انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ برٹنی اپنی زندگی کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرے۔

عدالت میں برٹنی کی نمائندگی کرنے والے ان کے وکلاء نے اس سے قبل عدالتی دستاویزات میں بتایا تھا کہ ان کی مؤکلہ جسمانی، جذباتی، ذہنی اور معاشی طور پر دباؤ کا شکار تھیں۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں برٹنی کے وکیل میتھیو روسنگارٹ نے کیس چلنے کے تمام عرصے کے دوران اپنی مؤکلہ کی جانب سے دکھائے جانے والے حوصلے کی داد دی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ وہ فخر محسوس کر رہے ہیں کہ برٹنی نے سرپرستی یا کنزرویٹرشپ پر بات کی اور پھر ان کی گواہی کے بعد ایک نئی قانون سازی کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کترینہ کیف نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی؟
گلوکار حبیب رحمنٰ کا گانا ’میرے ڈھولے جیا‘ ریلیز کر دیا گیا
گزشتہ ایک سال سے لاپتہ معروف ماڈل و اداکارہ کی لاش برآمد
اداکارہ نور بخاری نے مریم نواز کے حُسن کی تعریف کردی
مفتی عبدالقوی ایک بار پھر سرخیوں میں؛ سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار
ودیا بالن کا خود سے متعلق حیران کُن انکشاف
Next Article
Exit mobile version