Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حریم شاہ نے خود پر لگے الزام سے متعلق خاموشی توڑ دی

Now Reading:

حریم شاہ نے خود پر لگے الزام سے متعلق خاموشی توڑ دی

متنازع ٹک ٹاک اسٹار و اداکارہ حریم شاہ نے خود پر لگے الزام سے متعلق خاموشی توڑ دی ہے۔

حریم شاہ نے لندن میں نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اپنے بینک اکاؤنٹس منجمد ہونے سے متعلق خبروں کا مجھے میڈیا کے ذریعے پتہ چلا۔

انہوں نے کہا کہ میرے چرچے ایسے ہو رہے ہیں جیسے بانیٔ متحدہ کو پکڑ کر پاکستان لے گئے ہیں۔

ٹک ٹاک اسٹار کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کو مجھ سے پتہ نہیں کیا ذاتی خلش ہے انہیں کیا حق ہے کہ میری ذاتی دستاویزات میڈیا کو دیں۔

حریم شاہ نے کہا کہ میں خطروں کی کھلاڑی ہوں، خائف ہونے والی نہی اور میں نے منی لانڈرنگ سے متعلق ویڈیو مذاق میں بنائی تھی، غلطی تسلیم کرتی ہوں۔

Advertisement

ٹک ٹاک اسٹار کا کہنا تھا کہ میری تمام آمدنی قانونی ہے اور ریکارڈ شفاف ہیں، ہمارے اداروں کا کام ہماری حفاظت کرنا ہے تنگ کرنا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے اکاؤنٹس منجمد کرنا ہیں تو ثبوت بھی فراہم کرنے ہوں گے، پاکستان جا کر ہر ادارے کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہوں۔

پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار نے یہ بھی کہا کہ میرے تمام دعوے ثبوتوں کے ساتھ ہوتے ہیں، الزام لگانے والوں کا مقصد صرف میری کردار کشی ہے۔

حریم شاہ نے کہا کہ میرا کسی اور کے نام پر بھی کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے، شہزاد اکبر نے اپنی بےعزتی خود کروائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے مجھ سے متعلق خط کو یہاں کسی ادارے نے کوئی اہمیت نہیں دی۔

حریم شاہ نے کہا کہ شہزاد اکبر کے چیلے اب بھی میرا میڈیا ٹرائل کرنا چاہتے ہیں، لندن میں انجوائے کر رہی ہوں کسی برطانوی ادارے نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا۔

Advertisement

گزشتہ دنوں سے ایف آئی اے حکام کے مطابق حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ انکوائری جاری ہے جس کے دوران بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے ہیں۔

فضا حسین عرف حریم شاہ کے دونوں اکاؤنٹس انکوائری کی تکمیل تک منجمد کیے ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ حریم شاہ کے دو بینک اکاؤنٹس بینک آف پنجاب اور حبیب بینک میں ہیں لیکن حیران کن طور پر دونوں بینک اکاؤنٹس میں کوئی خاطر خواہ رقم کا بیلنس موجود نہیں ہے۔

واضح رہے کہ چند دن  پہلے حریم شاہ کیخلاف منی لانڈرنگ اور ملک سے پاؤنڈز باہر منتقلی کے الزام میں انکوائری شروع کر دی گئی تھی۔

ایف آئی اے کی کارروائی کی خبر نشر ہوتے ہی حریم شاہ نے برطانیہ رقم لے جانے کے اپنے دعوے سے فوری انکار کردیا تھا ۔

اس حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے رقم اسمگل نہیں کی بس ویڈیو بنائی تھی۔

Advertisement

انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں اداکارہ حریم نے بتایا تھا کہ انہیں زیادہ رقم لے کر آنے پر کسی نے روکا بھی نہیں۔

حریم شاہ نے ویڈیو میں غیر قانونی طور پر غیر ملکی کرنسی ملک سے باہر منتقل کرنے کا اعتراف کیا تھا وہ قطر ایئرویز کے ذریعے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے برطانیہ پاونڈز لے کر گئی تھیں۔

ٹک ٹاک اسٹار نے لاکھوں برطانوی پاؤنڈز کے بنڈل دکھائے جن کے بارے میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ پاکستان سے لائی ہیں۔

Advertisement

انہوں نے ایئرپورٹ پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کیا جہاں کسی کو کوئی پرواہ نہیں تھی۔

حریم شاہ کا  کہنا تھا کہ پاکستانی پیسے کی کوئی حیثیت نہیں، ملک سے باہر پیسے لاتے وقت خیال رکھیں قانونی ادارے پکڑلیتے ہیں۔

تاہم ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ایف آئی اے نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا اعلان کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پیسے ملک سے باہر لاتے ہوئے مجھے کسی نے کچھ نہیں کہا اور نہ کہہ سکتے ہیں ،پاکستان میں جو قانون ہے وہ غریب کو زیادہ پکڑتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی عامر فاروقی نے انکوائری کا حکم نامہ جاری کردیا تھا۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ انکوائری ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن رابعہ قریشی کریں گی۔

 اس کے علاوہ بین الاقوامی سرحدوں پر کرنسی کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ذمہ دار کسٹمز اہلکار سے بھی تفتیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ حریم شاہ کا اصل نام فضا حسین ہے جو کہ 10 جنوری کو امریکہ روانہ ہوئی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آسکر ایوارڈ یافتہ معروف اداکار چل بسے
سجل علی کے اس لباس کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے!
’کپل شرما شو‘ کو بڑا دھچکا
مجھے انڈسٹری میں امیتابھ بچن جیسی عزت ملتی ہے، کنگنا رناوت
اداکار زوہاب خان رشتہ ازدواج میں منسلک
اداکارہ صاحبہ کا لڑکیوں کو اہم مشورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر