منال خان کی تصویر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی
پاکستان کی معروف اداکارہ منال خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
منال خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شئیر کی ہے۔
شئیر کی گئی تصویر کو اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
منال خان کی تصویر پر تاحال لاکھوں لائیکس آچکے ہیں اور اداکارہ کی سادگی کی تعریفیں بھی کی جارہی ہیں۔
گزشتہ دنوں منال خان نے اپنے شوہر احسن محسن کے ساتھ سکھوں کے مقدس مقام گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور کا دورہ کیا تھا۔
کرتارپور میں لی گئی اس جوڑے کی رومانوی تصویر سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہو گئی تھی جس پر انہیں شدید تنقید کانشانہ بنایا گیا تھا۔
اس تصویر میں منال خان گوردوارہ صاحب کے سامنے احسن محسن کے ساتھ کافی قریب کھڑی ہوئی تھیں۔
وائرل تصویر پر سکھ برادری اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی۔
ایک صارف نے لکھا تھا کہ ہمیں مقدس مقامات کا احترام کرنا چاہئیے، چاہے آپ شادی شدہ ہیں یانہیں ،کیا وہ کسی مقدس مقام پر بھی ایسی حرکت سے گریزنہیں کرسکتے؟
ایک اورصارف نے لکھا تھا کہ بیشک آپ میاں بیوی ہیں لیکن آپ کو سکھوں کے اس مقدس مذہبی مقام کا احترام کرنا چاہئیے، اگرکوئی ایسی حرکت مسجد کے اندرکرتا تو پھراس پر توہین کا فتوی لگ جانا تھا ،کیا یہ توہین نہیں ہے؟
پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی نے بھی اس شوبز جوڑے کی حرکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس طرح کی حرکات سے مذہبی مقدس مقامات کا احترام مجروح ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں آنے والے کو خیال رکھنا چاہئیے کہ گوردوارہ صاحب کوئی سیاحتی اور تفریحی مقام نہیں ہے بلکہ سکھوں کا ایک مقدس مذہبی مقام ہے، یہاں آنے والوں کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو انہیں گوردوارہ صاحب کا احترام کرنا چاہئیے۔
ایس اوپیز کے مطابق کوئی بھی فرد مرد یا عورت ننگے سر گوردوارہ صاحب میں داخل نہیں ہونگیں، کسی فرد کو پان، سگریٹ، تمباکو، ماچس اور نسوار کے ساتھ گوردوارہ صاحب میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
گوردوارہ صاحب میں ٹک ٹاکرز کو انتطامیہ کی اجازت کے بغیر ویڈیو یا فوٹوشوٹ کی اجازت نہیں ہوگی اوراس مقدس جگہ کے احترام کا خیال رکھا جائے گا۔
یاد رہے کہ اداکارہ منال خان اوراحسن محسن گزشتہ برس ستمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News