Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حریم شاہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں

Now Reading:

حریم شاہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں

متنازع ٹک ٹاک اسٹار و اداکارہ حریم شاہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ انکوائری جاری ہے جس کے دوران بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے ہیں۔

فضا حسین عرف حریم شاہ کے دونوں اکاؤنٹس انکوائری کی تکمیل تک منجمد کیے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حریم شاہ کے دو بینک اکاؤنٹس بینک آف پنجاب اور حبیب بینک میں ہیں لیکن حیران کن طور پر دونوں بینک اکاؤنٹس میں کوئی خاطر خواہ رقم کا بیلنس موجود نہیں ہے۔

واضح رہے کہ چند دن  پہلے حریم شاہ کیخلاف منی لانڈرنگ اور ملک سے پاؤنڈز باہر منتقلی کے الزام میں انکوائری شروع کر دی گئی تھی۔

Advertisement

ایف آئی اے کی کارروائی کی خبر نشر ہوتے ہی حریم شاہ نے برطانیہ رقم لے جانے کے اپنے دعوے سے فوری انکار کردیا تھا ۔

اس حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے رقم اسمگل نہیں کی بس ویڈیو بنائی تھی۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں اداکارہ حریم نے بتایا تھا کہ انہیں زیادہ رقم لے کر آنے پر کسی نے روکا بھی نہیں۔

حریم شاہ نے ویڈیو میں غیر قانونی طور پر غیر ملکی کرنسی ملک سے باہر منتقل کرنے کا اعتراف کیا تھا وہ قطر ایئرویز کے ذریعے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے برطانیہ پاونڈز لے کر گئی تھیں۔

ٹک ٹاک اسٹار نے لاکھوں برطانوی پاؤنڈز کے بنڈل دکھائے جن کے بارے میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ پاکستان سے لائی ہیں۔

انہوں نے ایئرپورٹ پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کیا جہاں کسی کو کوئی پرواہ نہیں تھی۔

Advertisement

حریم شاہ کا  کہنا تھا کہ پاکستانی پیسے کی کوئی حیثیت نہیں، ملک سے باہر پیسے لاتے وقت خیال رکھیں قانونی ادارے پکڑلیتے ہیں۔

تاہم ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ایف آئی اے نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا اعلان کردیا تھا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پیسے ملک سے باہر لاتے ہوئے مجھے کسی نے کچھ نہیں کہا اور نہ کہہ سکتے ہیں ،پاکستان میں جو قانون ہے وہ غریب کو زیادہ پکڑتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی عامر فاروقی نے انکوائری کا حکم نامہ جاری کردیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ انکوائری ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن رابعہ قریشی کریں گی۔

 اس کے علاوہ بین الاقوامی سرحدوں پر کرنسی کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ذمہ دار کسٹمز اہلکار سے بھی تفتیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ حریم شاہ کا اصل نام فضا حسین ہے جو کہ 10 جنوری کو امریکہ روانہ ہوئی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آسکر ایوارڈ یافتہ معروف اداکار چل بسے
سجل علی کے اس لباس کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے!
’کپل شرما شو‘ کو بڑا دھچکا
مجھے انڈسٹری میں امیتابھ بچن جیسی عزت ملتی ہے، کنگنا رناوت
اداکار زوہاب خان رشتہ ازدواج میں منسلک
اداکارہ صاحبہ کا لڑکیوں کو اہم مشورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر