Advertisement

سیریل کلر پر بننے والی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

پاکستان میں جاوید اقبال پر بنائی جانے والی فلم جاوید اقبال؛ دی ان ٹولڈ اسٹوری آف اے  سیریل کلر کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔

اداکار یاسر حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ انسٹاگرام پر اپنی فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے  لکھا کہ فلم 28 جنوری کو ریلیز ہوگی۔

انہوں نے اس ہی کے ساتھ لکھا کہ فلم دیکھنے کے لئے اکیلے نہ آئیں۔

یاسر حسین نے ایک اور پوسٹ میں عائشہ عمر کے ساتھ فلم سیٹ سے ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ فلم جاوید اقبال کے سیٹ پر عائشہ عمر سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

اداکار نے بہترین آئیڈیاز اور ان کا خیال رکھنے پر اداکارہ کا شکریہ ادا کیا اور مداحوں سے کہا کہ آپ لوگ ایک مجرم اور پولیس افسر کے درمیان تعلق کو پسند کریں گے۔

واضح رہے کہ عائشہ عمر نے اس فلم میں پولیس انسپکٹر کا کردار نبھایا ہے جبکہ یاسر حسین فلم میں قاتل کے کردار میں نظر آئیں گے۔

Advertisement

 گزشتہ دنوں 100بچوں کے قاتل بدنام زمانہ سیریل کلر جاوید اقبال کی زندگی پر بننے والی فلم جاوید اقبال؛ دی ان ٹولڈ اسٹوری آف اے  سیریل کلر کا ٹریلر ریلیز  کیا گیا تھا۔

اداکارہ عائشہ عمر اور اداکار یاسر حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر فلم کے ٹریلر ریلیز ہونے کی ویڈیو پوسٹ کی تھی۔

Advertisement

اس فلم کے مصنف ابو علیحہ ہیں اور ہدایتکاری کے فرائض بھی انہوں نے ہی انجام دئیے ہیں جبکہ فلم ’کے کے فلمز پروڈکشن‘ کے بینر تلے تیار کی گئی ہے۔

فلم کی کہانی پاکستان کے بدنام زمانہ سیریل کلر جاوید اقبال کے گرد گھومتی ہے جس نے 1998 سے 1999 کے دوران لاہور میں 100 سے زائد بچوں کو نہ صرف جنسی طور پر ہراساں کیا تھا بلکہ انہیں مار کر بچوں کی لاشوں کے ٹکڑوں کو تیزاب میں گلا کر دریا برد کردیا تھا۔

یاد رہے اداکار یسر حسین نے بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر  فلم کا پہلا پوسٹر شیئر کیا تھا اور مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ ان کی فلم جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے۔

واضح رہے کہ 16 مارچ 2000 کو عدالت نے جاوید اقبال کو 100 بار سزائے موت کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ مجرم اور اس کے ساتھی کو بچوں کے ورثاء کے سامنے اسی زنجیر سے پھانسی دی جائے گی جس سے وہ بچوں کا گلا گھونٹتا تھا۔

بعد ازاں ان کی لاشوں کے ٹکڑے بھی اسی طرح تیزاب کے ڈرم میں ڈالے جائیں جیسے وہ بچوں کی لاشوں کے ٹکڑے ڈالتا تھا لیکن ایسا ہو نہیں سکا کیونکہ گرفتاری کے دو سال بعد 9 اکتوبر 2001 کو جاوید اقبال اور اس کا ساتھی لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں مردہ پائے گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مجھے انڈسٹری میں امیتابھ بچن جیسی عزت ملتی ہے، کنگنا رناوت
اداکار زوہاب خان رشتہ ازدواج میں منسلک
اداکارہ صاحبہ کا لڑکیوں کو اہم مشورہ
اننیا پانڈے اور آدتیہ رائے کپور کا بریک اَپ ہوگیا
اداکارہ کرینہ کپور یونیسیف کی سفیر مقرر
معروف بھارتی گلوکارہ پر لائیو کنسرٹ کے دوران حملہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version