Advertisement

اریبہ حبیب کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ اریبہ حبیب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

اریبہ حبیب نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ میکسی میں بے حد حسین لگ رہی ہیں جس پر ان کے مداحوں ی جانب سے تعریفوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اس سے قبل انسٹاگرام پر شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ لال لباس میں بے حد حسین لگ رہی تھیں۔

گزشتہ دنوں اداکارہ اریبہ حبیب نے موجودہ حکومت سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔

 رپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں اداکارہ اریبہ حبیب نے کہا تھا کہ پچھلی حکومتیں گئیں تو اپنے ساتھ پانی اور بجلی لے کر گئیں تھیں۔

 انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اقتدار میں رہتے ہوئے ہی عوام سے گیس لے  لی ہے اس لئے میرا خیال ہے کہ عمران خان صاحب کو اب گھر چلے جانا چاہئیے۔

Advertisement

 اریبہ حبیب نے انڈسٹری میں اپنے پسندیدہ اداکار کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں فواد خان بہت پسند ہیں اور انہیں دیکھ کر اداکارہ کی دل کی ڈھڑکنیں تیز ہوجاتی ہیں۔

اپنے متعلق بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ وہ کھانے پینے کی بہت شوقین ہیں جس کی وجہ سے وہ ڈائٹ نہیں کرتیں۔

علاوہ ازیں اپنے مشاغل کے متعلق بھی انہوں نے بتایا کہ انہیں جوتے جمع کرنے کا بہت شوق ہے اور مریم نواز کے جوتے انہیں بہت اچھے لگتے ہیں۔

اداکارہ کا  شادی کے متعلق کہنا تھا کہ میری شادی میں بھی کم خرچہ نہیں ہوا لیکن میرا ماننا یہ ہے کہ شادی سادگی سے ہونی چاہئیے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے نزدیک جہیز ایک لعنت ہے اور اپنی شادی پر بھی وہ کوئی جہیز نہیں لے کر گئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عامر خان نے شاہ رخ اور سلمان خان کیساتھ کام کرنے میں دلچسپی ظاہر کردی
'سپر اسٹار' رجنی کانت کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری
اداکارہ ہانیہ عامر کے اس خوبصورت لباس کی قیمت آپکو حیران کردے گی
ابراہیم علی خان نے سوشل میڈیا کی دنیا میں قدم رکھ دیا
ڈپریشن کی شکار معروف بھارتی اداکارہ نے خودکشی کرلی
بھارتی اداکارہ نے خودکشی کر لی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version