Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریما خان کی 50ویں سالگرہ کی خوبصورت تصاویر وائرل

Now Reading:

ریما خان کی 50ویں سالگرہ کی خوبصورت تصاویر وائرل

پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ ریما خان کی 50ویں سالگرہ کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

حال ہی میں ریما خان کو اپنی 50ویں سالگرہ شوہر ڈاکٹر طارق شہاب کے ساتھ مناتے ہوئے دیکھا گیا۔

Advertisement

وائرل تصاویر میں اداکارہ کو کیک کاٹتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے، اس موقع پر ریما خان کے دوستوں نے بھی شرکت کی۔

اس خاص دن پر اداکارہ نے مہرون رنگ کا لمبا فراک پہنا جو انکی خوبصورتی میں مزید اضافہ کررہا ہے۔

ریما خان نے اپنے تمام دوستوں اور فیملی ممبرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی سالگرہ منائی اور تیاریوں میں حصہ لیا۔

Advertisement

اس سے قبل اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو پوسٹ کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ ریمپ پر واک کر رہی تھیں اور بیک گراؤنڈ میں بھارت کا مشہور گانا جیا جائے نا لگا ہوا تھا۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Reema khan (@iamreemakhan)

Advertisement

واضح رہے کہ ریما خان کا شمار پاکستان کی سدا بہار خوبصورت رہنے والی شخصیات میں ہوتا ہے۔

ریما خان ایک سابق اسٹیج ڈانسر، لالی وڈ اداکارہ، ہدایت کار، پروڈیوسر اور ایک ٹیلی ویژن میزبان ہیں۔

 ریما خان نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور چائلڈ ایکٹریس 1985 میں فلم ‘قسمت’ سے کیا تھا، انہیں پہلی بار 1990 میں ایک پاکستانی فلم میں دیکھا گیا۔

نومبر 2011 میں ریما خان کی شادی معروف پاکستانی نژاد امریکی ماہر امراض قلب ایس طارق شہاب سے ہوئی اور  2015 میں ریما خان کے ہاں پہلے بیٹے اذلان کی پیدائش ہوئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مجھے انڈسٹری میں امیتابھ بچن جیسی عزت ملتی ہے، کنگنا رناوت
اداکار زوہاب خان رشتہ ازدواج میں منسلک
اداکارہ صاحبہ کا لڑکیوں کو اہم مشورہ
اننیا پانڈے اور آدتیہ رائے کپور کا بریک اَپ ہوگیا
اداکارہ کرینہ کپور یونیسیف کی سفیر مقرر
معروف بھارتی گلوکارہ پر لائیو کنسرٹ کے دوران حملہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر