Advertisement

علیزے فاطمہ کے دوسری شادی سے متعلق بیان پر دعا ملک نے آڑے ہاتھوں لے لیا

علیزے فاطمہ کے دوسری شادی سے متعلق بیان پر دعا ملک نے آڑے ہاتھوں لے لیا

پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ کے دوسری شادی سے متعلق بیان پر اداکار کی بہن دُعا ملک نے علیزے فاطمہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان کی بہن و اداکارہ دعا ملک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے علیزے فاطمہ کا نام لیے بغیر ان کے شادی والے بیان پر ردعمل دیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’ میں صرف سوشل میڈیا پر سکرول کر رہی تھی، اسی دوران خیال آیا کہ کچھ لوگ توجہ حاصل کرنے کے لیے کتنے لالچی بن جاتے ہیں ‘۔

 

یہ بھی پڑھیں؛ علیزے سلطان کا دوسری شادی سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا

  دُعا ملک نے لکھا کہ ’ میں نے ایسے لوگوں کو بھی دیکھا ہے جن میں نہ تو کوئی ٹیلنٹ ہے اور نہ ہی زندگی میں کوئی کامیابی حاصل کی ہے لیکن پھر بھی سلیبریٹی بننے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں ‘۔

Advertisement

اداکارہ نے لکھا کہ ’ ہماری سوسائٹی کو کیا ہوتا جارہا ہے؟ لوگ پیسوں کے لئے کچھ بھی کرسکتے ہیں، سوشل میڈیا ایک لعنت ہے‘ ۔

اسٹوری پوسٹ کرنے کے کچھ ٹائم بعد ہی سوشل میڈیا صارفین نے دُعا ملک کو تنقید کا نشانہ بنایا تو انہوں نے اسٹوری ڈیلیٹ کر دی لیکن کچھ صارفین نے اسٹوری کا اسکرین سارٹ لے لیا تھا جو اب گردش کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے فاطمہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرمداحوں کے ساتھ سوال جواب کا سیشن رکھا تھا، جس میں انہوں نے مداحوں کی جانب سے طلاق کے بعد کی زندگی، مستقبل میں دوسری شادی اور بچوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوالوں کے تسلی بخش جوابات دیے تھے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عاطف اسلم گلوکاری کے بعد ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرنے کو تیار
سپر ہٹ فلم 'ہے بے بی' کی بچی اب 17 سال بعد کیسی دکھتی ہے؟ تصویر نے مداحوں کو چونکا دیا
اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے کرن جوہر کی کونسی فلم کی آفر ٹھکرائی؟
سنجے لیلا بھنسالی اپنی پہلی ویب سیریز "ہیرامنڈی" میں کن پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے؟
معروف بھارتی اداکار کا کام سے بریک لینے کا فیصلہ
کترینہ کیف کی ایک اور ڈیپ فیک ویڈیو وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version