Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیریئر کے ابتدائی دنوں میں والدہ نے بہت حوصلہ افزائی کی تھی، وکی کوشل

Now Reading:

کیریئر کے ابتدائی دنوں میں والدہ نے بہت حوصلہ افزائی کی تھی، وکی کوشل
وکی کوشل

بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کا نیا لُک سوشل میڈیا پر وائرل

بھارتی اداکار اور معروف اداکارہ کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل نے اپنے کیریئر کے آغاز کے دونون کے متعلق بات کی ہے ور اس مشکل وقت میں ان کی حوصلہ افزائی کا کریڈٹ اپنی ماں کو دیا ہے۔

وکی کوشل آج ہندوستانی فلم انڈسٹری کے کامیاب ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں لیکن تمام چمک اور گلیمر کے پیچھے بہت جدوجہد، خون اور پسینہ شامل ہے۔

اس حوالے سے اداکار نے خود انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 10,000 آڈیشن دیے لیکن وہ صرف 10 میں کامیاب رہے۔

اپنے جدوجہد کے دور کو یاد کرتے ہوئے، انہوں نے بتایا: “میں کچھ ایسی جگہوں کے بارے میں جانتا تھا جہاں آڈیشنز ہوا کرتے تھے، کچھ ایڈ ایجنسی کے دفاتر تھے، جہاں کاسٹنگ ڈائریکٹرز اور فلم سازوں کے دفاتر بھی تھے۔”

“میں نہیں جانتا تھا کہ میں کیا کروں گا لیکن میں جانتا تھا کہ میں وہاں جاؤں گا، لوگوں سے ملوں گا، ان سے کہوں گا، ‘میں اداکاری کرنا چاہتا ہوں’ اور آڈیشن دوں گا۔ مجھے یقین تھا کہ میں صرف گھر پر نہیں بیٹھوں گا کیونکہ میں جانتا تھا کہ اس طرح مجھے کام نہیں ملے گا۔

Advertisement

اس دوران اداکار نے بھی بعض اوقات حوصلہ شکنی کا اعتراف کیا اور بتایا کہ جب کبھی ایسا کچھ ہوا، تو ان کی والدہ ہمیشہ ان کے ساتھ تھیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

خیال رہے کہ وکی کوشل نے بالی ووڈ میں 2015 میں فلم مسان سے ڈیبیو کیا تھا اور انہوں نے اپنی 2018 کی فلم رازی سے شہرت حاصل کی جس میں عالیہ بھٹ بھی تھیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مجھے انڈسٹری میں امیتابھ بچن جیسی عزت ملتی ہے، کنگنا رناوت
اداکار زوہاب خان رشتہ ازدواج میں منسلک
اداکارہ صاحبہ کا لڑکیوں کو اہم مشورہ
اننیا پانڈے اور آدتیہ رائے کپور کا بریک اَپ ہوگیا
اداکارہ کرینہ کپور یونیسیف کی سفیر مقرر
معروف بھارتی گلوکارہ پر لائیو کنسرٹ کے دوران حملہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر