Advertisement

میرے خلاف پروپیگنڈہ بڑھتا جارہا ہے؛ کنگنا رناوت

بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے فلم انڈسٹری سے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی اور اداکارہ کو آج تک اتنی منفیت کا سامنا نہیں کرنا پڑا جتنا کہ مجھے، میرے خلاف پروپیگنڈہ بڑھتا جا رہا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر ایک رپورٹ شیئر کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

اس رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ 2015ء میں کنگنا رناوت کو شبہ تھا کہ سنی دیول کے ساتھ فلم ’آئی لو نیو ایئر‘ میں کام کرنے کے بعد اِن کا کیریئر ختم ہوجائے گا۔

رپورٹ میں  مزید دعوے کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جب فلم ریلیز ہو رہی تھی تو کنگنا کو لگا کہ یہ فلم ان کے کیریئر کو تباہ کر دے گی اور اسی لیے کنگنا نے اس فلم کی ریلیز کو ناکام  بنانے کی بھی کوشش کی تھی۔

یاد رہے کہ اداکاروں نے 2015ء میں یہ فلم ایک ساتھ کی تھی جس کی ہدایتکاری ونے سپرو اور رادھیکا راؤ نے دی تھی، فلم نے باکس آفس پر کوئی خاص بزنس نہیں کیا تھا۔

Advertisement

اب اداکارہ نے ان دعوؤں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سنی دیول کی بہت بڑی مداح ہیں اور اُنہوں نے فلم ’غدر 2‘ کی بڑے پیمانے پر افتتاح کی پیشگوئی بھی کی ہے۔

کنگنا نے کہا ہے کہ فلم ’غدر 2‘ سال کی سب سے بڑی اوپننگ فلم ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اِن دعووں کا مقصد میرے اوپر کیچڑ اچھالنا ہے، میرے علاوہ کسی اور اداکارہ کو روزانہ کی بنیاد پر اس قسم کی منفیت کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

اُن کا کہنا ہے کہ جو لوگ مجھے جانتے ہیں یا میرے ساتھ کام کرتے ہیں وہ سب متفقہ طور پر ایک بات کہتے ہیں کہ میرے بارے میں میڈیا میں پتہ نہیں کیوں اتنا خوف ہے پھیلا ہوا ہے۔

کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ اُن سے مداح اور اُن کے لوگ بہت پیار کرتے ہیں، اس کے باوجود اُن کے خلاف دن بہ دن پروپیگنڈہ بڑا ہوتا جا رہا ہے۔

کنگنا رناوت نے  ایک رپورٹ بھی شیئر کی ہے جس میں اِن کی فلموں کی فہرست درج ہے جو کہ باکس آفس پر کامیاب نہیں ہوئیں۔

Advertisement

اُن کا یہ فہرست شیئر کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ہر روز 10 سے 15 آرٹیکلز یہ بتاتے ہیں کہ میری تمام فلمیں فلاپ ہوتی ہیں یہاں تک کہ وہ بھی جنہوں نے 150 کروڑ کا بزنس کیا ہے اِن سے متعلق بھی جھوٹی خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں فلم مافیا سے ناراض نہیں ہوں, میں صرف سوچتی ہوں کہ خدا نے اِنہیں کس قسم کی مصیبتیں عطا کی ہیں، اس شدید عدم تحفظ اور پریشانی کے ساتھ زندگی گزارنا کتنا مشکل ہوگا، کیا یہ لوگ جہنم کی زندہ مثال نہیں ہیں؟

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ اداکارہ نے فلم انڈسٹری سے گلا شکوہ کیا ہو، اس سے قبل بھی کنگنا رناوت فلم انڈسٹری میں خود کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں سے متعلق بات کر چکی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/989574/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/989574/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ نے نیٹ فلکس پر اہم ریکارڈ قائم کردیا
"ہیرا منڈی" فکشنل کہانی ہے، اسے تاریخ کے تناظر میں نہ دیکھا جائے؛ سوناکشی سنہا
دو بیٹیوں کی ماں ہونے کے باوجود دوبارہ کسی سے محبت ہوگئی؛ اداکارہ شگفتہ اعجاز
معروف ہدایتکار کو 8 سال قید کی سزا
میٹ گالا 2024 میں شرکت کیلئے عالیہ بھٹ نے کتنی رقم ادا کی؟ جان کر آپکے ہوش اُڑ جائیں گے!
تاریخی ڈراما ’صلاح الدین ایوبی‘ پاکستان میں ریلیز
Next Article
Exit mobile version